ہبلی:دھارواڑ ضلع نگراں کاروزیر دھرم کے نام پر سیاست کرنا چھوڑیں : ودھان پریشد رکن پردیپ شٹر کا الزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th October 2017, 8:17 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:4/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)دھارواڑ ضلع نگراں کار وزیر ونئے کلکرنی ضلع کی ترقی کو پوری طرح نظر انداز کئے ہیں، وزیر موصوف مٹھوں کے سوامیوں اور دھرم کے نام پر گاؤں گاؤں گھومتے ہوئے غیر ذمہ داری کا رویہ اپنانے کا ودھان پریشد کے رکن پردیپ شٹر نے الزام لگایا ہے۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ونئے کلکرنی کو انتخابات کے دوران ہی ذات ،دھرم کی یاد آتی ہے، الگ دھرم کے لئے میٹنگیں کررہے ہیں، جڑواں شہر کی ترقی کے متعلق کوئی میٹنگ نہیں کررہے ہیں۔ وزیر موصوف کو افسران پر کوئی پکڑ نہیں ہے، شہروں کے راستے پوری طرح خستہ ہوگئے ہیں، عوام عوامی نمائندوں کو تھو تھو کرنےکا الزام لگایا۔

رکن ودھان پریشد نے وزیر ونئے کلکرنی پر الزام لگایا کہ کسی کے دھیان میں لائے بغیر مہا نگرپالیکا کی ترقی جات میٹنگ کو معطل کررہے ہیں۔ ویرشیو اور لنگایت دونوں ایک ہی ہیں۔ سد گنگا شری سوامی جی کے فیصلے کاہم سب احترام کرتے ہیں، سدگنگا سوامی جی ہمارے لئے بسویشور کے برابر ہیں اور ان کی بات ہمارے لئے حتمی ہونے کی بات کہتے ہوئے آزاد دھرم کی مانگ کے متعلق اپناخیال ظاہر کیا۔ مذہبی پیشوا اور سوامی جی دھرم کامعاملہ دیکھیں گے ، سیاست دانوں میں دھرم کے نام پر سیاست کرنا ٹھیک نہیں ہے ، ہمیں سب دھرم والوںنے ووٹ ڈال کر منتخب کرتے ہیں، وزیر ونئے کلکرنی دھرم کے نام پر سیاست کرنا چھوڑ کر ترقی کی طرف توجہ دینے کی پردیپ شٹر نے بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔