ہبلی : بی جےپی کی سیوادن مہم پر مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان نے کی صفائی کی تشہیر :بیک وقت 101 ٹائلٹوں کی تعمیر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2017, 7:52 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی :17/ستمبر (ایس اؤنیوز)وزیر اعظم نریندر مودی کے جنم دن کو لے کر بی جےپی کی طرف سے ملک بھر میں سیوادن منا یاجارہاہے، لیکن شہر کے دوتین اسپتالوں اور اسکولوں میں پہلے سے ہی عملہ اور مزدوروں نے سوچھیتا ابھیان کئے جانے سے مرکزی وزیر اور رکن پارلیمان ادھر سے ادھر گھومتے ہوئے برائے نام صفائی کام انجام دے کر چلے جانے کا واقعہ پیش آیاہے۔

سوچھیتا ابھیان کو لے کر مرکزی وزیرا ور رکن پارلیمان سرکاری اسپتال اور اسکولوں کو پہنچ کر صفائی وغیرہ کاکام کرنا تھا۔ لیکن ہبلی میں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے اسپتال پہنچنے سےپہلے صفائی کاکام ہوگیا تھا۔ طئے شدہ پروگرام کے مطابق سدر سوپا اسپتال میں سیوا دن منایاجانا تھالیکن اسپتال کا عملہ اور بلدیہ کے مزدوروں نے اسپتال کی صفائی کاکام انجام دے چکے تھے۔ بی جے پی ممبران نے اسپتال کی صفائی کو دیکھتے ہوئے اپنا پروگرام دوسرے اسپتال کو منتقل کیا ۔ یہاں مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے اور رکن پارلیمان پرہلاد جوشی یوں آکر یوں چلے گئے بس دو تین منٹ میں تھوڑی سی سیوا کرکے چلے گئے۔ پروگرام کے بعد مہانگرپالیکا کے بی جے پی ممبر شیوؤ مینشن کائی نے بلدیہ مزدوروں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

دھارواڑ ضلع پنچایت کے زیر اہتمام مرکزی حکومت کے سوچھیتا مشن کے تحت دھارواڑ ضلع کو میدانی ٹائلٹ سے نجات دلانے کے لئے ٹائلٹ تعمیر کام کا آغاز کیا ہے۔ منصوبے کے تحت مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے دھارواڑ ضلع کے بیٹدور دیہات میں ایک ہی دن میں 101ٹائلٹ تعمیر ی کام کی شروعات کی۔

دھارواڑ ضلع میں 1لاکھ 44ہزار میں سے 1لاکھ 20ہزار خاندان ٹائلٹ کاانتظام رکھتے ہیں، بقیہ 24ہزار خاندانوں کو ٹائلٹ تعمیر کئے جانے کا مقصد ہے، جس میں سے 13ہزار ٹائلٹوں کی تعمیر کے لئے حکم دیا جاچکا ہے۔

بیٹدو ر کے گرام پنچایت صحن میں منعقدہ پروگرام میں دھارواڑ ضلع کو میدانی ٹائلٹ سے نجات دلانے کے لئے افسران اور عوام نے جو تہیہ کیا ہے اس کی ستائش کی جانی چاہئے۔ اسی موقع پر انہوں نے کیک کاٹ کر وزیر اعظم نریندر مودی کے جنم دن منایا۔ اس کے بعد فوجی ہنومنتپا کوپا کی سمادھی جاکر تعزیت کی اور ان کے گھر پہنچ کر خاندان والوں سے ملاقات کرتے ہوئے پرسہ کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...