ہبلی: دیہی ترقی پنچایت راج یونیورسٹی کی زمین حصولیابی میں بے تحاشہ رشوت خوری کاالزام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th October 2017, 7:42 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:15/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) کرناٹکا دیہی ترقی پنچایت راج یونیورسٹی کے لئے زمین حصولیابی کارروائی میں حد سے زیادہ رشوت خوری ہونے کا اکھیل کرناٹکا جن شکتی ویدیکے کے ریاستی صدر سید خالد کوپل نے سنگین الزام لگایا۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے دیہی ترقی اور پنچایت راج یونیورسٹی کے قیام کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ جس کے لئے گدگ تعلقہ کے کلساپور اور ناگاوی دیہات کی سرحدوں پر یونیورسٹی کے لئے زمین حصول کی جارہی ہے۔ جن شکتی کے صدر نے کہاکہ کلساپور اور ناگاوی دیہات کے کرشنا راؤ ہوئیل گول اور ان کے رشتہ داروں کی ملکیت سروے نمبر 143/2b/b/1b/2 پر موجود 124ایکڑ زمین 10کروڑ روپئے میں خریدی گئی ہے۔جب کہ اسی سروے نمبر پر موجود 94ایکڑ زمین کو حکومت نے سیاسی متاثرین کے لئے مختص رکھی ہے۔ لیکن کچھ لوگ سیاسی اثرات کا استعمال کرتے ہوئے سرکاری مختص شدہ زمین کو غیر قانونی طورپر کرشنا راؤ ہوئیل گول کے نام رجسٹرڈ کرکے دوبارہ سرکار کو فروخت کرنے کا الزام لگایا۔ جھوٹے دستاویزات بنا کرزمین حکومت کو فروخت کرکے عوامی پیسہ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ اپنا حق تبدیل کرنے والی دستاویزات ضلعی انتظامیہ کے پاس نہیں ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتاہے کہ یہاں غیر قانونی کام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ معاملے کو لے کر اگلے 15دنوں میں اے سی بی سے شکایت کی جائے گی ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔