ہبلی :نوٹ بندی کا فیصلہ غیر آئینی اور عوام دشمن فیصلہ : کانگریس پارٹی کا’’یوم سیاہ ‘‘کے طورپر سخت احتجاج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th November 2017, 6:08 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:8/ نومبر (ایس اؤنیوز) مرکزی حکومت کے نوٹ بندی فیصلے کوغیر آئینی اور عوام دشمن قرار دیتے ہوئے ایک برس سے جھیل رہے عوامی تکالیف، دشواری اور پریشانیوں کے خلاف سخت اعتراض اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھارواڑ مہا نگر کانگریس کمیٹی کے زیر اہتما م سیاہ پٹی باندھ کر ’’یوم سیاہ ‘‘ منایا گیا ۔

ڈاکٹر امبیڈکر مجسمہ سے کتور چنما سرکل تک کانگریس لیڈران اور کارکنان نے سیاہ پٹی باندھے ریلی نکالی اور مرکزی حکومت کے غیر دستوری اقدام کے خلاف بے اطمینانی کااظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے۔اس موقع پر ذمہ داران نے کہاکہ حزب مخالف سمیت کسی سے بھی بات چیت کئے بغیر نوٹ بندی کا فیصلہ لیا گیا جس کے نتیجے میں غریب مزدور، متوسط طبقے کے لوگ روزمرہ کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے ابھی تک مشکلات جھیل رہے ہیں، یہ صرف سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اٹھایاگیا قدم ہے اس سے ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہورہاہے اس کے برخلاف معاشی حالات بد سے بدتر ہوتے جانے کا الزام لگایا۔ ا س کے بعد تحصیلدار دفتر پہنچ کر میمورنڈم سونپا۔

اس موقع پر ہبلی دھارواڑ مہا نگر نائب صدر الطاف ہلور، لیڈران ایچ وی ماڈلی، دیوکی یوگانند، سروجا ہوگار، محمد کولور ، بنگاریش ہیرے مٹھ، پالیکاممبران، کارکنان اور دیگر عوا م شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...