ہبلی:سوامی کے بھیس میں گانجہ فروخت کرنےو الے ملزم کو پولس نے کیا گرفتار :750گرام گانجہ ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2017, 8:52 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی:13/ستمبر (ایس اؤنیوز)سوامیوں اور باباؤں کے بھیس میں سماجی برائیوں میں ملوث افراد سماج کو کس طرح برباد کررہے ہیں آئے دن ایسے واقعات کا پردہ فاش ہوتے رہتاہے، عصمت دری ، چھیڑ چھاڑ، اسمگلنگ،گانجہ فروخت جیسے سماج دشمن کارروائیوں میں پولس کے ذریعے پکڑے جانے کی خبریں اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ہبلی شہر میں پیش آیاہے، جہاں سوامی کے بھیس میں عوام کو گانجہ فروخت کرنےو الے ملزم کو سی سی بی پولس گرفتار کیاہے۔

پرانی ہبلی کے سنگم کالونی کا مکین شیو ن گوڈا پاٹل نامی ملزم سوامی کے بھیس میں گانجہ بیچتے ہوئے رنگے ہاتھوں پولس کے ہتھے چڑھا ہے۔ سوامی کے بھیس میں ہونے سے کوئی اس کی طرف توجہ نہیں دیتاتھا اور یہ ملزم چھپ چھپاکر عوام کو گانجہ بیچنے کی بات کہی جارہی ہے۔ مصدقہ خبر پر سی سی بی پولس نے چھاپہ مارتے ہوئے سوامی کے بھیس میں گانجہ بیچ رہے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ پولس نے ملزم سے 750گرام گانجہ ضبط کرلینے کے بعد کیس درج کرلی ہے اور ملزم کے پس منظر کو لے کر پولس جانچ کرنے کی بات کہی گئی ۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...