ہبلی۔انکولہ ریلوے منصوبہ:سڑکوں پر احتجاج کرنے سے ریل آنے والی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اننت کمار ہیگڈے کا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th January 2019, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

کاروار20؍جنوری (ایس اونیوز) مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے ہبلی۔انکولہ ریلوے منصوبے میں ہورہی تاخیر کے سلسلے میں کہا کہ اس میں کوئی سیاسی کھیل نہیں ہورہا ہے، بلکہ سپریم کورٹ نے اس منصوبے پر اسٹے لگا رکھاہے اس لئے عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ اس تاخیر کے خلاف راستہ روکویا احتجاجی مظاہرے کرنے سے اس لائن پر ریل دوڑنے والی نہیں ہے۔ مرکزی حکومت اس منصوبے کے لئے 980کروڑ روپے مختص کررکھے ہیں ، جیسے ہی عدالت کا فیصلہ آئے گا اس پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا۔

کاروار میں منعقدہ ’روزگار میلہ‘ میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے اننت کمار ہیگڈے نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ایک بینچ نے اس منصوبے پر کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے پر روک لگارکھی ہے۔اب اس منصوبے کا پورا دارومدار سپریم کورٹ سے آئندہ آنے والے فیصلے پر ٹکا ہوا ہے۔ جیسے ہی اس منصوبے کو آگے بڑھانے کی اجازت عدالت سے ملے گی، اسی وقت کام شروع کیا جائے گا۔اس میں این ڈی اے اور یو پی اے سرکار کی کوئی تفریق اور بھید بھاؤ یا سیاست کا کوئی دخل نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...