ہبلی : حالیہ اور سابقہ پالیکا ممبران کی آپسی رسہ کشی :آنگن واڑی بچے صحن میں بیٹھنے پر مجبور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th September 2017, 7:16 PM | ریاستی خبریں |

ہبلی :17/ستمبر (ایس اؤنیوز)ہبلی دھارواڑ مہا نگر پالیکا کے حالیہ اور سابقہ کانگریس اور بی جے پی کارپوریٹرس کے درمیان جاری رسہ کسی کے نتیجے میں آنگن واڑی میں پڑھنے والے ننھے ننھے معصوم بچے سڑک پر تعلیم حاصل کرنے والے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ فی الحال دو ملاؤں میں مرغی حرام ہوتی نظر آرہی ہے۔

شہر کے کیشاپور کی جنتا کالونی کے سمودایا بھون میں گذشتہ 8سالوں سے آنگن واڑی مرکز میں پاس پڑوس کے معصوم بچے کچھ الفاظ کی شناخت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کررہے تھے۔ اب سمودایا بھون کی درستی کے بہانے آنگن واڑی کے بچوں کو باہر نکالنے کی سازش رچے جانے کا بی جے پی کے سابق پالیکا ممبر لکشمن کورپاٹی نے کانگریس کے حالیہ پالیکا ممبر سورنا کلکونٹلا پر الزام لگایا ہے۔ دونوں کے آپسی اختلافات اور الزام تراشی کے درمیان بچے دھوپ بارش ٹھنڈی کی پرواہ کئے بغیر باہر کھلے صحن میں بیٹھنے کے حالات پیدا ہوگئے ہیں۔ دوالگ الگ پارٹیوں کے ممبران اپنی سیاسی دھاک جمانے میں پڑھنے والے بچوں کا نقصان ہورہاہے ساتھ میں بچوں کے والدین و سرپرست بھی پریشان ہیں کہ کیا کیا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...