ہبلی:پتھر سے سر کچل کرمحکمہ ڈاک کے ملازم کا قتل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:03 AM | ریاستی خبریں |

ہبلی10؍دسمبر(ایس او نیوز) کوندگول تعلقہ کے اینگلی گرام کے رہنے والے محکمہ ڈاک کے ملازم کلّیا سدانندیّا (35سال) نامی نوجوان کا سر پتھر سے کچل کر قتل کیے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق کلّیا کو اس وقت قتل کیا گیا ہے جب وہ اپنے گھر میں تنہا تھا۔ اس وجہ سے پولیس کو شک ہے کہ اس قتل میں کلّیا کی جان پہنچان والے کسی شخص کا ہاتھ ہوگا۔ قتل کی وجوہات کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چلا ہے۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔قاتلوں کی تلاش کے لئے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔