میڈیاکی آزادی پر شکنجہ کسناجمہوریت کے لیے خطرناک:مولانااسرارالحق قاسمی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th August 2018, 12:54 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پورنیہ:4/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مودی حکومت میں ہرطبقہ کویاتولالچ دے کر اپنے قابومیں کیاجارہاہے یاڈرادھمکاکراسے اپنے کنٹرول میں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،خاص طورپرمیڈیاکی طاقت کو دیکھتے ہوئے بی جے پی حکومت میں آنے کے بعد سے ہی میڈیاکو پوری طرح اپنے قبضے میں کرنے کی پالیسی پر عمل کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر پارلیمنٹ مولانااسرارالحق قاسمی نے حالیہ دنوں میں اے بی پی نیوز چینل کے سرکردہ صحافی پرسون واجپئی،ابھیسارشرمااور ملند کھانڈیکر کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہندوستان میں سیکڑوں نیوزچینل ہیں اور لگ بھگ سبھی چینل پر مودی حکومت اور بی جے پی کی جھوٹی تعریفوں کی مہم چل رہی ہے،ملک کے عوام کے درمیان فرقہ وارانہ زہر گھولنے کی کوشش ہورہی ہے اور لوگوں کا دھیان اہم اور بنیادی مسائل سے بھٹکاکر غیر ضروری مسائل میں الجھایاجارہاہے،کچھ ہی چینل اوران میں بھی چندہی صحافی ہیں جو حقائق کی روشنی میں حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور حکومت کے جھوٹے دعووں کی پول کھولنے کی ہمت کرتے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ دنیاکے سب سے بڑے جمہوری ملک کی حکومت کو یہ بھی گوارہ نہیں اور وہ حق گو صحافیوں پر لگام کسنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔کشن گنج حلقہ کے ایم پی نے کہاکہ شروع سے ہی بی جے پی کی پالیسی رہی ہے کہ میڈیاکو اپنے قبضے میں لے کر عوام کو بھی پوری طرح بے وقوف بنایاجاسکتاہے،چنانچہ آج کئی چینل ایسے ہیں جو رات دن بی جے پی اور مودی حکومت کی قصیدہ خوانی میں مصروف رہتے ہیں اوریاتو ملک کی ترقی و خوشحالی کی جھوٹی رپورٹیں دکھاتے ہیںیا پھر مذہبی منافرت پھیلانے والے شوز اور مباحثوں کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں کو خراب کرتے ہیں اور جو چینل یا صحافی حق اور سچ بولنے اور دکھانے کی جرات کرتاہے اسے طرح طرح سے پریشان کیا جاتا ہے۔ مولانا اسرارالحق نے کہاکہ آزاداور غیر جانبدار میڈیاکسی بھی جمہوری ملک کی بنیادی ضرورت ہے بلکہ یہ تو جمہوریت کا چوتھاستون ہے اوراس کے بغیرجمہوریت کا وجود خطرے میں پڑجاتاہے،مگربدقسمتی سے اس وقت ہمارے ملک میں میڈیاکو شدید پابندیوں اور حکومت کے دباؤ کا سامناہے جو یقیناً ہندوستان کی جمہوری روح کے لئے سخت خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے نازک وقت میں تمام انصاف پسند طبقات خاص کر صحافی برادری کو ہمت و جرأت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے،یہ معاملہ دوتین صحافیوں کانہیں ہے،اس سے پہلے این ڈی ٹی وی اوراس کے اینکر رویش کمار کو بھی پابند کرنے کی کوشش کی گئی تھی،اسی طرح ان کے علاوہ بھی ایسے حادثات رونما ہوتے رہے ہیں جب حکومت نے حق گو صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے ،لہذا اہل صحافت کو صورت حال کا سنجیدگی سے جائزہ لے کر اپنے حقوق کے لئے آگے آناہوگا،ورنہ آج کسی ایک چینل یا صحافی کو نشانہ بنایاجارہاہے اور آئندہ حکومت کے اس غیر جمہوری اقدام کا شکار کوئی اور صحافی بھی ہوسکتاہے۔واضح رہے کہ ان دنوں اے بی پی نیوزچینل کے مینجنگ ایڈیٹرملندکھانڈیکراور اینکر پرسون واجپئی کوہٹائے جانے جبکہ اسی چینل کے ایک تیسرے صحافی ابھیسارشرماکو لمبی چھٹی پر بھیجے جانے کامعاملہ چرچامیں ہے اورمختلف ذرائع سے خبریں آرہی ہیں کہ ان لوگوں کوکہاگیاتھاکہ بی جے پی اور مودی کے خلاف رپورٹنگ نہ کی جائے مگر جب انہوں نے نہیں ماناتوبی جے پی کے صدر امیت شاہ کے دباؤ کی وجہ سے ان لوگوں کو چینل سے الگ کردیاگیا ہے۔مولاناقاسمی نے کہاکہ صحافت کی آزادی کو حکومت کے ذریعہ دبایاجاناملک کے انتہائی خطرناک اورجمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...