بی جے پی کے خواتین کو بااختیار بنانے کے دعوے پر راہل نے کیا طنز؛ ’’آرایس ایس میں ایک بھی خاتون کیوں نہیں؟‘‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th October 2017, 11:27 AM | ملکی خبریں |

بڑودہ،10/اکتوبر(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے آج راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس ) میں خواتین کے نہ ہونے کی بات کہتے ہوئے حکمراں بی جے پی کے خواتین کو بااختیار بنانے کے دعوے پر نکتہ چینی کی اور سوال کیا کہ  بی ج پی خواتین کو با اختیار بنانا چاہتی ہے تو آر ایس ایس میں ایک بھی خاتون کیوں نہیں ہے ؟  انھوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ ملک کی مجموعی داخلی پیداوار (جی ڈی پی )کی شرح نموگر کر دراصل 4.2فیصد رہ گئی ہے ۔ راہل گاندھی نے مودی حکومت پر میڈیا کو ڈرانے دھمکانے کا بھی الزام لگایا اور یہ بھی کہا کہ گجرات میں بی جے پی حکومت نے تعلیم کو علم رخی کے بجائے منافع رخی بنا دیا ہے۔

 کانگریس رہنما نے آج صبح یہاں سیاجی ہال میں نوجوانوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کی بات کرنے والی بی جے پی کی تنظیم آرایس ایس میں ایک بھی خاتون کیوں نہیں ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا آر ایس ایس میں کسی نے ایک بھی خاتون کو دیکھا ہے ۔اسکی شاکھاؤں میں بھی کسی نے ایسا دیکھا ہے ۔ میں نے تو نہیں دیکھا۔ پتہ نہیں خواتین نے کیا غلطی کی ہے کہ اس میں ایک بھی خاتون نہیں ۔ جبکہ کانگریس میں ایسا نہیں ہے ۔اس میں ہرسطح پر خواتین کی شراکت داری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اور وزیراعظم نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے حملے کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے ۔جی ڈی پی کی شرح نمو پرانے نظام کے مطابق جس کے تحت ہماری حکومت کام کرتی تھی اصل میں گر کر4.2فیصد پر آگئی ہے ۔ بے روزگاری کی صورتحال کافی خوفناک ہوگئی ہے ۔ لیکن یہ لوگ کسی کی سن نہیں رہے ہیں ۔راہل  گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت میڈیا کو بھی ڈراتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بی جےپی صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنی کے بارے میں کسی بھی بڑے چینل نے اہمیت کےساتھ خبر نہیں دکھائی ۔ میڈیا کے لوگ بھی ڈرتے ہیں ، گھبراتے ہیں ۔انھوں نے مودی حکومت پر چنندہ صنعت کاروں کی مدد کرنے کا الزام لگایا اور انکے قریبی کہے جانے والے اڈانی گروپ کے کانوں سے متعلق پروجکٹ کے خلاف آسٹریلیا میں ہورہے مظاہروں کا بھی ذکر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت آنے پر گجرات میں تعلیم کے شعبہ میں منافع خوری کی جگہ علم کو اہمیت دی جائیگی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...