حوثیوں نے کیا الحدیدہ کے بندرگاہ سے انخلاء کی اقوام متحدہ کی تجویز مسترد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th July 2018, 8:39 PM | عالمی خبریں |

دبئی 6جولائی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) نیویارک میں نمائندے کے مطابق حوثی ملیشیا نے الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ سے انخلاء سے متعلق اقوام متحدہ کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

باغیوں نے بندرگاہ کے انتظامی امور اقوام متحدہ کے حوالے کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ اس کے مقابل حوثیوں نے تجویز پیش کی ہے کہ الحدیدہ اور اس کی بندرگاہ کے انتظامی امور باغیوں اور اقوام متحدہ کے پاس مشترکہ طور پر ہوں۔

یہ بات ایک بند کمرے کے اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں یمن کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھ نے سلامی کونسل کو صنعاء اور عدن میں اپنی بات چیت کے نتائج سے آگاہ کیا۔

ادھر سلامتی کونسل نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں ایک سیاسی حل کی جانب پیش قدمی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی کوششوں میں تعمیری حیثیت سے شامل ہوں۔ سلامتی کونسل نے الحدیدہ کی بندرگاہ کو کھولے رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس سے قبل یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ نے گزشتہ تین روز کے دوران صنعاء میں بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے حوثیوں کے سرغنے عبدالملک الحوثی سمیت باغی ملیشیا کی قیادت کو الحدیدہ شہر اور بندرگاہ حوالے کر دینے پر قائل کرنے کی کوشش کی تا کہ سیاسی حل کے لیے مشاورت دوبارہ شروع کی جا سکے۔

صنعاء میں باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ باغیوں کی نام نہاد سپریم کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اقوام متحدہ کے ایلچی سے مطالبہ کیا کہ اْن کے حالیہ منصوبے پر جواب دینے کے واسطے حوثیوں کو تھوڑا وقت دیا جائے۔ ذرائع کے نزدیک حوثی رہ نما صرف وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں جب کہ وہ الحدیدہ کی جانب مزید کمک بھی بھیج رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔