حوثی عدالت سے سزائے موت پانے والی یمنی دوشیزہ کی کہانی!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2018, 10:45 AM | عالمی خبریں |

صنعاء 21اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) یمن کے دارالحکومت صنعاء پر قابض ایران نواز حوثی ملیشیا کی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے شفافیت اور فری ٹرائل کے تمام معیارات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک 22 سالہ دو شیزہ کو سزائے موت سنائی ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں کسی یمنی لڑکی کو آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب ملک کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ نامہ نگار کے مطابق 22 سالہ اسماء العمیسی اس وقت صنعا میں ایک قید خانے میں پابند سلاسل ہیں۔ وہ دو بچوں کی ماں بھی ہیں۔سیاسی بنیادوں پر مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کے دیگر ان گنت حوثی جرائم میں کسی لڑکی کو اس طرح کی سنگین سزا دینا ان کے جرائم میں ایک نیا اضافہ قرار دیا جاتا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسماء العمیسی کو دی جانے والی سزا پر حوثیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور اسے دی گئی ظالمانہ سزا پر فوری نظر سانی اور اس کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔اسماء العمیسی وسطی شمن کے شہر اب میں السدہ کے مقام پر 7 جولائی 1995 کو ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئی۔ اس کی والدہ کا تعلق جنوب مشرقی شہر حضرت الموت کے علاقے المکلا سے تھا۔ العمیسی نے ابھی اسکول کی نو جماعتیں پاس کی تھیں کہ اس کی شادی ایک شخص کے ساتھ کر دی گئی۔ اس شادی سے ان کا ایک بچہ اور بچی پیدا ہوئے۔آٹھ سال کے بعد اسے طلاق ہو گئی اور دو سال کے وقفے کے بعد اس نے مئی 2015ء4 کو القاعدہ کے ایک مقامی کمانڈر خلد سالم الصعیری کے ساتھ شادی کی۔ مگر اسماء کو معلوم نہیں تھا کہ اس کا شوہر القاعدہ کا رکن ہے۔ جب اسے اس کا علم ہوا تو اس نے خلع لینے کی کوششیں شروع کردیں۔ اسماء العمیسی کی زندگی اس وقت اور کھٹن ہوگئی جب فروری 2016 کو القاعدہ کمانڈر اسے لے کر حضر موت کے پہاڑوں پر چلا گیا اور اس پر ظلم میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔پانچ اکتوبر 2016 کو حوثی ملیشیا نے اسماء العمیسی کو المکلا سے صنعا جاتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ وہ اپنے والد اور دو پڑوسیوں کے ہمراہ صنعا جا رہی تھیں۔ حوثیوں نے بغیر تحقیق کے ان پر جاسوسی سیل قائم کرنے کا الزام تھوپ دیا۔گرفتاری اور جیل میں ڈالا جانا اسماء کے لیے ایک نئی آزمائش تھی۔ اسے دیگر افراد کے ساتھ حراستی مراکز میں ڈال دیا گیا جہاں ان پر انسانیت سوز تشدد کا سلسلہ شروع ہوا۔ غیرانسانی سلوک کا سامنا کرنے کے ساتھ ان کے خلاف ایک نام نہاد فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔دوران حراست اسماء العمیسی کو جسمانی اور ذہنی تشدد کے ساتھ مسلسل بیدار رکھا جاتا۔ اس کے والد کو اس کے سامنے اذیتیں دی گئیں۔ دیگر افراد کو بھی اس کے سامنے تشدد کیا نشانہ بنایا جاتا اور اسماء سے کہا جاتا کہ وہ انہیں تشدد کا نشانہ بنتا دیکھے۔ اس کے والد دوسرے اقارب کو چھت کے ساتھ الٹا لٹکا کر بدترین طریقے سے مارا پیٹا جاتا۔سزا پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے سخت احتجاج کیا ہے اور تمام محرویسن کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ حوثی عدالت سے اسماء کو نہ صرف سزائے موت سنائی گئی ہے بلکہ انہیں ایک سو کوڑے مارنے کی سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔