حوثی باغی صدام باقیات کی بغداد کو حوالگی پر تیار،حوثی وفد کا ایران نواز عراقی شیعہ ملیشیا سے عہد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 30th August 2016, 4:11 PM | عالمی خبریں |

صنعاء30؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے ایک باوثوق ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے دورے پر آئے یمنی حوثی باغیوں کے وفد نے ایران نواز شیعہ ملیشیا کو یقین دلایا ہے کہ یمن میں پناہ گزین کے طور پر مقیم صدام دور کے سابق فوجیوں اور دیگر رہنماؤں کو بغداد کے حوالے کیا جائے گا۔یمن کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ حوثی ملیشیا یمن میں موجود سابق عراقی فوجیوں کی بغداد کی حوالگی پر متفق ہے اور وہ اس سلسلے میں جلد ہی اقدامات کرے گی۔خیال رہے کہ سنہ 2003ء میں امریکا کی قیادت میں عالمی اتحادیوں کے عراق پر حملے کے بعد صدام حسین کی فوج کے دسیوں فوجی ماہرین یمن پہنچ گئے تھے جہاں سابق صدر علی عبداللہ صالح نے انہیں پناہ فراہم کی تھی۔ قبل ازیں عراقی عسکری ماہرین علی صالح کے ماتحت ری پبلیکن گارڈز اور ایلیٹ فورس کو عسکری تربیت بھی فراہم کرتے رہے ہیں۔یمن کے ایران نواز حوثی لیڈر عبدالملک الحوثی کے بھائی یحییٰ حوثی کی زیرقیادت ایک وفد حال ہی میں بغداد پہنچا تھا جہاں انہوں نے ایران نواز شیعہ ملیشیاؤں کے سربراہان، سرکردہ شیعہ مذہبی لیڈر علی السیستانی اور عراق و شام میں ایران میں جنگ کی نگرانی کرنے والے سرکردہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت کئی دوسرے اہم رہ نماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ حوثی وفد بغداد کے بعد بیروت اور تہران کا دورہ کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد میں شیعہ عسکری گروپوں سے ملاقات کیدوران حوثیوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے ملک میں پناہ لینے والے سابق فوجیوں کو بغداد کے حوالے کریں۔اس پر حوثیوں نے اپنے عراقی شیعہ پٹی بھائیوں کو یقین دلایا ہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے دور میں سیاسی پناہ لینے والے عراقی فوجیوں کی واپسی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

یمن کے سیاسی امور پر نظر رکھنے والے سینئر تجزیہ نگار محمد فضل کا کہنا ہے کہ "یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ عراقی ملیشیا کی جانب سے سابق فوجیوں کی حوالگی کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ دراصل یہ مطالبہ ایران کا ہے۔ ایران صدام حسین کی کالعدم بعث پارٹی سے تعلق رکھنے والے رہ نماؤں اور سابق فوجی افسران کی بغداد حوالگی کے حوالے سے پہلے بھی سرگرم رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایران نواز شیعہ گروپوں نے یہ مطالبہ ایک بار پھر اٹھایا ہے۔محمد فضل کا کہنا ہے کہ حوثی باغی گروپ بھی ایران کا حامی ہے۔ یہ عین ممکن ہے کہ حوثی سابق عراقی فوجیوں اور بعث پارٹی کے دیگر سیاسی پناہ گزینوں کو عراق کے حوالے کرنے کے لیے تیارہوجائے گا۔ کیونکہ اس وقت یمن میں آئینی حکومت کے خلاف سرگرمیوں میں حوثیوں کا سب سے بڑا مشیر ایران ہی ہے۔ ایران ہی حوثیوں کی مادی اور معنوی مدد بھی کررہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔