سعودی عرب: حوثیوں کی جانب سے نجران پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th April 2018, 10:59 AM | عالمی خبریں |

نجران 17اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی فوج کے فضائی دفاعی نظام نے پیر کی شب حوثیوں کی جانب سے نجران پر داغا جانے والا بیلسٹک میزائل ناکارہ بنا دیا۔حوثیوں کی جانب سے مملکت کے علاقے نجران کو مسلسل بیسلٹک میزائل اور راکٹوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جس کے نتیجے میں جانی اور مادی نقصانات کا وقوع بھی ہوا۔اتوار کی شام عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے باغی حوثی ملیشیا کی جانب سے یمن کے مغربی ساحلی شہر المخا پر داغے جانے والے دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا تھا۔حالیہ کچھ عرصے میں حوثی ملیشیا نے یمن کے آزاد کرائے جانے والے صوبوں اور سعودی اراضی پر بیلسٹک میزائلوں کے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ حوثیوں کو زمینی طور پر پے در پے ہزیمتوں کا سامنا ہے اور تمام محاذوں پر اس کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے۔یمن میں آئینی حکومت اور عرب عسکری اتحاد ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کو اس نوعیت کے بیلسٹک میزائل فراہم کر رہا ہے جو یمنی فوج کے اْس اسلحے خانے میں موجود نہیں تھے جن پر حوثیوں نے بغاوت کے بعد قبضہ کیا۔ اس بات کی تصدیق اقوام متحدہ کے ماہرین کی ٹیم کی رپورٹ میں بھی کی جا چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...