حوثی باغی ایرانی نظام کی اندھی تقلید کر رہے ہیں: یمنی وزیر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 8:56 PM | عالمی خبریں |

صنعاء،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن کی دستوری حکومت کے وزیر اطلاعات و نشریات نے ایران نواز حوثی شرپسندوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی باغی ایرانی رجیم کی اندھی تقلید کررہے ہیں۔ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ایک بیان حوثیوں کی طرف سے آن لائن اخبارات پر پابندیوں کو ایران کی اندھی تقلید قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے صحافیوں کی گرفتاریوں، انہیں جیلوں میں بند کرنے، ان کا عدالتی تعاقب، تشدد جیسے جرائم تسلسل میں نام نہاد قوانین کے ذریعے صحافتی اداروں اور صحافتی آزادیوں پر قدغنیں لگانا ایک نیا جرم ہے جو اس جرائم کے تسلسل کی ایک نئی کڑی ہے۔ الریانی کا کہنا ہے کہ حوثی باغیوں نے ملک میں آزادی صحافت اور صحافیوں کی زندگی خطرات سے دوچار کررکھی ہے۔یمنی وزیر کا کہنا ہے کہ حوثی شدت پسند آزادی صحافت کا گلا گھونٹ پر اپنی کرپشن اور قوم کے خلاف وحشیانہ جرائم کی پردہ پوشی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حوثی لیڈر اور ان کے ساتھ شکست خوردہ ہوچکے ہیں۔ ان کی شکست حوثی لیڈر اور مں حرف سابق صدر علی صالح کے درمیان پائے جانے والے اختلافات سے عیاں ہوتی ہے۔ باغیوں کی نسل پرستانہ اور تباہی پھیلانے پالیسیوں سے عوام سخت نالاں ہیں۔ انہوں نے ملک کی سلامتی، عوام اور ملک کے مفادات داؤ پر لگا دیے ہیں۔واضح رہے کہ حوثیوں کے غیرآئینی حکومت کے وزیر اطلاعات نے ایک نیا آرڈر جاری کیا ہے جس میں آن لائن اخبارات پر نئی قدغنیں عاید کی گئی ہیں۔ باغی حکومت کے مطابق اس کی منظوری طے کردہ شرائط سے ہٹ کر آن لائن نیوز ویب سائیٹ چلانا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...