پراسرار سمجھوتے کے تحت حوثی ملیشیا کے ہاتھوں گرفتار القاعدہ کے ارکان رہا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 12:19 PM | عالمی خبریں |

صنعاء 16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یمن میں باغی حوثی ملیشیا نے ایک سمجھوتے کے تحت البیضا ء شہر میں القاعدہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ سمجھوتے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم اس سے قبل سکیورٹی معلومات کے ذریعے حوثیوں اور دہشت گرد عناصر کے درمیان رابطہ کاری کا انکشاف ہو چکا ہے۔ اس کا مقصد یمنی فوج اور عرب اتحاد کی کارروائیوں میں بھاری زمینی خسارے کے بعد باغیوں کا اپنی صفوں کو از سر نو ترتیب دینا ہے۔ایک سکیورٹی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز ملیشیا کی قیادت کی جانب سے جاری فیصلے کے تحت البیضاء میں القاعدہ تنظیم کے 18 دہشت گردوں کو رہا کر دیا۔ دوسری جانب القاعدہ تنظیم نے ایک مختصر خبر میں دعوی کیا ہے کہ مذکورہ قیدی جیل سے فرار ہو گئے۔سکیورٹی ذریعے کے مطابق باغی حوثی ملیشیا نے البیضاء شہر میں جیل کے دروازے کھول دیے جس کے بعد القاعدہ کے یہ دہشت گرد باہر نکل گئے۔مذکورہ ذریعے نے توقع ظاہر کی ہے کہ حوثیوں کی جانب سے القاعدہ کے قیدیوں کو جیل سے باہر نکالنے کا مقصد البیضاء شہر میں امن و استحکام بگاڑنا ہے کیوں کہ یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کار عرب اتحاد کی معاونت سے تیزی کے ساتھ پیش قدمی میں مصروف ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ البیضاء کو جلد از جلد آزاد کرا لیا جائے۔یمنی فوج نے چند ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے البیضاء صوبے میں سرکاری فوج کے ٹھکانوں پر دہشت گرد عناصر کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں کی یہ کارروائی حوثی ملیشیا کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعے عمل میں آئی تھی۔یمنی سکیورٹی معلومات سے یہ انکشاف ہو چکا ہے کہ حوثی ملیشیا یمن کے مخلتف صوبوں بالخصوص البیضاء اور الجوف میں داعش اور القاعدہ کے گروپوں کے ذریعے دہشت گرد کارروائیوں کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کا مقصد عالمی برادری کو متاثر کرنا اور پے درپے ہزیمت کے بعد مختلف محاذوں پر باغیوں کی صفوں کو از سر نو ترتیب دینا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...