حوثی ملیشیا کے زنانہ ونگ’زینبیات‘ کی عہدیدار باہمی چپقلش میں ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th April 2018, 11:43 AM | عالمی خبریں |

صنعاء 2اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یمن سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایران نواز حوثی ملیشیا کی خواتین ونگ کے ایک سرکردہ جنگجو کو قتل کردیا گیا ہے۔ جنگجو کی ہلاکت حوثیوں کی باہمی چپقلش اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں کا حصہ بتائی جاتی ہے۔صنعاء سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ حوثی جنگجو حسین البکلی کو اس کے ایک ساتھی نے ہفتے کے روز بیت بوس کے مقام پر گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔البکلی حوثیوں کی عسکری تنظیم اور وزارت دفاع کے درمیان رابطہ کاری کے شعبے کا سربراہ تھا۔ اس کے علاوہ وہ خواتین ونگ ’الزینبیات‘ کا بھی درجہ اول کا عہدیدار بتایا جاتا ہے۔خیال رہے کہ حوثیوں کا الزینبیات ونگ صنعاء سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں گھروں پر دھاووں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے لیے قائم کیا گیا اور اس گروپ میں شامل خواتین جنگجو شہریوں کے قتل سمیت دیگر جرائم کی ذمہ دار قرار دی جاتی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔