بیلتھنگڈی میں لٹیروں نے گھر کے مالک کو باندھ کر نقدی، زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ لی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th November 2017, 7:48 PM | ساحلی خبریں |

بیلتھنگڈی 29؍نومبر (ایس او نیوز) دھرمستھلاپولیس اسٹیشن کے حدود میں سپاری کے ایک تاجرکو اس کے اپنے گھر میں باندھ کر لٹیروں نے نقدی ، زیورات، اے ٹی ایم کارڈز اور بڑی مقدار میں جمع کی گئی سپاری لوٹ لی جس کی مالیت کا اندازہ لاکھوں روپے لگایا گیا ہے ۔

لٹیروں کاشکار ہونے والے شخص کا نام ناگیش پرساد (۳۸سال) بتایا جاتا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ لٹیرے شام کے وقت ناگیش کا پیچھا کرتے ہوئے اس کے گھر تک پہنچے ہونگے اور پھر موقع ملتے ہی لوٹ کی کارروائی انجام دی ہوگی۔

دھرمستھلا  پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اورکیس درج کرلیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔