مینگلور یناپویا اسپتال کے قریب پارک کی گئی 8کاروں کو شرپسندوں نے پہنچایا نقصان؛ اسپتال کے باہر آوٹ پوسٹ قائم کرنے پولس سے مطالبہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th August 2017, 5:00 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 18؍اگست (ایس او نیوز) ڈیرلکٹّا میں شرپسندوں کے ذریعے یناپویا اسپتال کے قریب کرایے کے احاطے میں پارک کی گئی 8کاروں کو گذشتہ روز  نقصا ن پہنچانے کی واردات پیش آنے کے بعد اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پولس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شرپسندوں کی طرف سے بار بار غنڈہ گردیوں کی وارداتوں کو دیکھتے ہوئے اسپتال کے قریب پولس آوٹ پوسٹ قائم کیا جائے۔

خیال رہے کہ  یوم آزادی کے موقع پر آدھی رات کے وقت کاروں کو نقصان پہنچانے کی واردات  پیش آئی تھیجس میں آٹھ کاروں کے شیشے توڑنے کے علاوہ کاروں کے دروازوں کو وغیرہ بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔اسپتال کا پارکنگ ایریا کم پڑنے کی وجہ سے اسپتال والوں نے قریب میں ایک احاطہ پارکنگ کے لئے کرایے پر لے رکھا ہے ۔ یہ کاریں اسی احاطے میں پارک کی گئی تھیں۔

پولیس کے پاس درج کی گئی شکایت کے مطابق یہ واردات آدھی رات کو 2اور3بجے کے درمیان  پیش آئی ، جسے شرپسندوں کے ایک گروپ نے انجام دیا تھا ۔ اس حملے کے وقت غالب حسین نامی ایک شخص جوکہ اسپتال میں داخل ایک مریض کا رشتے دار تھااپنی کار میں موجود تھاوہ اس حملے میں زخمی ہوگیا تھا  اور اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اس کے بیان کے مطابق حملہ آور منہ  پر نقاب پہنے ہوئے تھے۔ جب تک اسپتال کا سیکیوریٹی اسٹاف مدد کو پہنچتا حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ جن کاروں کو نقصان پہنچایاگیا تھا  اس میں سے پانچ کاریں اسپتال میں داخل مریضوں کے رشتے داروں کی تھیں ۔اس کے علاوہ دو کاریں پی جی اسٹاف کی بتائی گئی تھیں۔

اسپتال کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ جن کاروں کو نقصان پہنچایا گیا ہے ان میں سے بہت سی کاریں دور دراز کے مریضوں کی تھیں اور وہ لوگ پولیس کیس کرکے قانونی بھاگ دوڑ میں الجھنا نہیں چاہتے تھے، انہیں علاج کے بعد اپنے گھر لوٹنے کی جلدی تھی۔البتہ اسپتال اسٹاف کی طرف سے اپنی کاروں کے نقصان پر شرپسندوں کے خلاف الال پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جاچکی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔