ہوناور میں مسلمانوں کو متحد رکھنے ہوناور تنظیم سوسائٹی کا ہوا قیام؛ 13 جنوری کو ہوگا شاندار تعارفی اجلاس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th December 2018, 2:12 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 20/ڈسمبر (ایس او نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور میں مسلمانوں کو متحدرکھنے اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کے مقصد کے تحت ہوناور تنظیم سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا تعارفی اجلاس انشاء اللہ 13 جنوری بروز اتوار  کو رکھا گیا ہے۔ اس بات کی اطلاع   ہوناور تنظیم کے صدر محمد علی شیخ نے دی۔

بھٹکل میں ساحل آن لائن سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  فی الحال اس تنظیم کو ہوناور ٹاون تک محدود رکھا گیا ہے اورممبرشپ مہم جاری ہے، البتہ بعد میں قریبی قریوں سے  بھی ممبران کو  اس میں شامل کرنے کا ارادہ ہے۔

تعارفی اجلاس کے تعلق سے جناب محمد علی شیخ نے بتایا کہ  اجلاس اعلیٰ پیمانے پر منعقد کیا جارہا ہے اور تیاریاں جاری ہیں، اجلاس  میں  ضلع کی اہم شخصیات کو مدعو کیا جارہا ہے ۔ پروگرام ہوناور، پالیہ روڈ پر واقع  جیون جیوتی ہال،   میں 13 جنوری کو صبح ٹھیک دس بجے شروع ہوگا اور دوپہر ایک بجے اختتام کو پہنچے گا، اس موقع پر پروگرام میں شریک سبھی شرکاء کے لئے دوپہر کی ضیافت کا انتظام کیا گیا ہے۔ محمد علی صاحب نے  ہوناور سمیت  پاس پڑوس کے قریوں کے عوام سے بھی اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے۔

محمد علی صاحب نے بتایا کہ 12 ایکزی کوٹیو  ممبران پر مشتمل  ہوناور تنظیم سوسائٹی  رجسٹرڈ کی گئی ہے اور ان میں سے  عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ہے، جس کی تفصیل اس طرح ہے۔
صدر:                        محمد علی عبدالغفور شیخ
نائب صدر:                فیاض احمدیونس  شیخ
سکریٹری:                  محمد رفیق پٹھان
جوائنٹ سکریٹری :     شکیل مجید خان
خازن:                      محمد سلیم شیخ 

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...