ہوناور کے مہلوک پریش میستا کے خاندان کو حکومت کی طرف سے 5لاکھ روپئے معاوضہ منظور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2018, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11/ جنوری (ایس اؤنیوز)ہوناور کے نوجوان پریش میستا کی ہلاکت کا معاملہ اب بھی راز میں ہے، وزیراعلیٰ معاوضہ فنڈ سے ان کے خاندان کے لئے 5لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں،مہلوک کے حقیقی وارثین کو معاوضہ رقم پہنچانے کے لئے ضلع ڈی سی کو 3جنوری کو وزیر اعلیٰ کے جوائنٹ سکریٹری پی اے گوپال کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے۔

گذشتہ سال 7دسمبر کو ہوناور کے پریش کملاکر میستا کی گم شدگی کو لےکر شکایت درج ہوئی تھی ، دوسرے دن اس کی نعش شہر کے تالاب میں پائی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں ہوناور میں ماحول کشیدہ ہونے کے علاوہ کمٹہ ، کاروار، سرسی میں احتجاج ہواتھا، کمٹہ میں آئی جی پی کی سواری کو نذر آتش کیاگیاتھا تو سرسی کو پتھراؤ کے واقعات ہوئے تھے۔

اس دوران ضلع نگراں کار وزیر دیش پانڈے نے پریش میستا کے گھر پہنچ کر تعزیت کرتےہوئے ذاتی طورپر ایک لاکھ روپئے کی امداد کی تھی بعد میں خاندان والوں نے مالی تعاون لینے سے انکار کیا تھا۔ جس پر برسراقتدار پارٹی والوں نے اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیاتھا، اس کے بعد بی جے پی سمیت دیگر تنظیموں نے سرکار کی طرف سے معاوضہ کا مطالبہ کیا تھا۔

پریش میستا کی موت کے بعد اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر نے خاندان کے معاوضہ کے لئے 12دسمبر کو خط لکھاتھا۔ اب ریاستی حکومت نےپریش میستا کے خاندان کو 5لاکھ روپئے بطور ہرجانہ منظور کئے ہیں۔ اس سلسلے میں مہلوک پریش میستا کے والد کملاکر میستا نے کہاہے کہ سرکاری طورپر منظورشدہ معاوضہ کو قبول کرنے کے متعلق ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیاگیا ہے، اپنے سماج والوں کے ساتھ سوچ بچار کے بعد فیصلہ لئے جانے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...