ہوناور:جھاڑیوں میں گم بس اسٹانڈ کسی استعمال کے لائق نہیں : محکمہ اور افسران توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th November 2017, 8:22 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:17/ نومبر (ایس اؤنیوز)شہر کے قریب موروکٹے میں مسافروں کی سہولت کے لئےقائم کیا گیا بس اسٹاپ پودوں، درختوں ، جھاڑ جھنکار میں گم ہو گیا ہے اور کسی استعمال کے لائق نہ ہوکر ویران پڑاہے۔

تعلقہ مرکز سے صرف 2کلومیٹر دورقومی شاہراہ سے متصل موروکٹے نامی دیہات کے لئے اس بس اسٹانڈ کی تعمیر کی گئی تھی ۔ حالت یہ ہے کہ بس اسٹانڈ کوراستے سے جائیں پتہ ہی نہیں چلتا۔ عمارت کے اطراف کانٹے بھراٹے ہیں، قریب جاکر دیکھیں تو محسوس ہوتاہے کہ ہاں ! یہ بس اسٹانڈ ہے۔ عمارت موگوا گرام پنچایت کے حدود میں آتی ہے۔ عوامی نمائندے اور افسران روزانہ اسی راستے آتے جاتے ہیں، غالباً کسی کو اس کا خیال نہیں ہے کہ یہ ہماری دیہات کا بس اسٹانڈ ہے۔ عمارت کے چاروں طرف پارتھینیم کے درخت اور کانٹے اتنے اگ آئے ہیں کہ اند رجانا ناممکن ہے۔ دور سے بس اسٹانڈ نظر آتاتوہے لیکن مسافروں کے لئے کوئی سایہ نہیں ہے اور نہ استعمال کے قابل ہے۔عوام کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ذمہ داران اس طرف توجہ دینا ضروری ہے ورنہ جھاڑی کے درمیان عمارت گم ہوجائے گی اور ناجائز کاموں کے لئے راہ دینے کا خدشہ ہے۔ عوام کی مانگ ہے کہ ہزاروں روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ عمارت کو دوبارہ عوامی سہولیات کے لئے تیار کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...