ہوناور: بھٹکل کے قریب منکی نیشنل ہائی وے پرپرائیویٹ بس بے قابو ہوکر اُلٹ گئی؛ 16 شدید زخمی؛ چھ منی پال ایڈمٹ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th September 2016, 3:28 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28/ ستمبر (ایس او نیوز)  یہاں سے قریب 30 کلومیٹر دور منکی پولس تھانہ حدود کے گنونتی نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر اُلٹ جانے کے نتیجے میں بس پر سوار 16 مسافروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس میں چھ کو نازک حالت میں منی پال اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ممبئی سے مینگلور جانے والی وی آر ایل بس کسی سواری کو تیزرفتاری کے ساتھ اوورٹیک کرنے کے نتیجے میں بے قابو ہوگئی اور سڑک کنارے اُلٹ گئی۔ بس پرجملہ 31 مسافرسوار تھے جس میں ڈرائیور سمیت دیگر 15 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور اُنہیں ہوناور اسپتال سے مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔ البتہ شدید چوٹیں آنے والوں کو کنداپور اسپتال اور منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ منکی کے سماجی کارکن ذاکر کٹنگری نے بتایا کہ مسافروں میں ایک شخص کے دونوں ہاتھ کٹ گئے ہیں اسی طرح ایک خاتون کا بھی ہاتھ کٹ گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک ہاتھ کٹ ہوکر جائے حادثہ پر ہی گرا ہوا پایا گیا تھا۔ 

والوو بس پر مینگلور اور اُڈپی کے مسافر سوار تھے۔16 زخمیوں میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثہ بدھ کی صبح قریب 5:15 بجے پیش آیا۔ ہوناور تعلقہ کے منکی مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

 

 

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...