ہوناور: پریم لتا اور راگھویشورا سوامی بلیک میل معاملہ ۔سی آئی ڈی کی’ بی رپورٹ ‘ کو عدالت نےکیا مسترد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st February 2018, 1:58 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 31؍جنوری (ایس او نیوز) رامنچندرپور مٹھ کے راگھویشور ا سوامی اور پریم لتا کے ’سیکس اسکینڈل‘سے متعلق چل رہے  تنازعے میں راگھویشورا سوامی کی طرف سے پریم لتا شاستری، اس کے شوہر دیواکر شاستری اور شوہر کے بھائی سی ایم این شاستری پر بلیک میلنگ کا کیس دائر کیاگیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات کرنے والی سی آئی ڈی کی ٹیم نے ناکافی ثبوت کی بات کہتے ہوئے عدالت میں’ بی رپورٹ‘ داخل کی تھی۔لیکن ہوناور جے ایم ایف سی عدالت نے اس رپورٹ کو مسترد کردیا۔

اس معاملے کی سماعت کررہے ہوناور جے ایم ایف سی عدالت کے جج پی بھاگوت نے سی آئی ڈی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اگلی سماعت یکم فروری کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔راگھویشور اسوامی پر پریم لتا نے جو کہ رام کتھاگائیک کے طور پر مٹھ میں سوامی کے ساتھ رہا کرتی تھی، الزام لگایا تھا کہ سوامی نے اس کا جنسی استحصال کیا ہے۔ اس معاملے میں دوسر ا موڑ اس وقت آیا جب چندر شیکھر ہیگڈے نامی ایک شخص نے پریم لتا، اس کے شوہر اور اس کے دیور پر راگھویشوراسوامی کے خلاف بلیک میلنگ کی سازش رچنے اور 3کروڑ روپے کا مطالبہ کرنے کا کیس دائر کیا تھا۔جس کے بعد بنگلورو میں پریم لتا اور اس کے شوہر کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا تھا۔ مگر اس معاملے کی تحقیقات میں کافی ثبوت نہ ہونے کا سبب بتاکر سی آئی ڈی نے عدالت کو بی رپورٹ  سونپی تھی، جسے عدالت نے نامنظور کرتے ہوئے اگلی سماعت کے موقع پر شکایت کنندہ چندرشیکھر ہیگڈے کو اپنا بیان داخل کرنے کے لئے کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔