ہوناور: پریش میستامشکوک موت کے معاملے میں سی بی آئی نے داخل کی ایف آئی آر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th April 2018, 10:01 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور 25؍اپریل (ایس او نیوز) گزشتہ دسمبر میں ہوئی ۱۸سالہ پریش میستا کی مشکوک موت کے معاملے میں سنٹرل بیورو آف انٹلی جنس  (سی بی آئی)  نے تحقیقات کے لئے ایف آئی آر داخل کر لی ہے۔

خیال رہے کہ ہوناور میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران پریش میستا نامی نوجوان کی لاش یہاں کے ایک تالاب میں تیرتی ہوئی ملی تھی۔اور بی جے پی نے اسے ایک فرقہ وارانہ قتل کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے  اس کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ شروع کیا تھا۔سنگھ پریوار کی طرف سے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے اس معاملے کی تفتیش سی بی آئی کے حوالے کی تھی۔ اب پتہ چلا ہے کہ ۸ دسمبر ۲۰۱۷ کو ہوناور پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی معلومات حاصل کرنے کے بعد ۲۳ اپریل ۲۰۱۸ کو سی بی آئی نے اپنی ایف آئی آر داخل کی ہے۔

ہوناور پولیس اسٹیشن میں پریش میستاکے والد کی طرف سے کی گئی شکایت پر درج ایف آئی آر کے مطابق’’ ۶ دسمبر کو ہوناور بس اسٹانڈ کے پاس ملزمین جمع ہوگئے تھے۔ ایک فرقے کی طرف سے اچانک سنگ باری شروع کی گئی۔ لوہے کی سلاخیں ، پھاوڑے جیسے ہلاکت خیز ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔اور انہوں نے مندر کی دکانوں اور ٹیمپو گاڑیوں کو نقصان پہنچانا شروع کیا۔عام لوگوں پر بھی حملہ کرنے لگے اور پریش میستا کو بربریت کے ساتھ قتل کردیا گیا۔‘‘

ایف آئی آر میں پریش میستا کے والد کا یہ الزام بھی شامل ہے کہ ثبوت مٹانے کی نیت سے اس کی لاش کو بعد میں گھسیٹ کردور لے جایاگیا اور’ شیٹی کیرے‘نامی تالاب میں پھینک دیا گیا تھا۔پولیس نے اس ایف آئی آر میں آزاد انّی گیری، عاشق رفیق، محمد فیصل، امتیاز غنی اور سلیم کو نامزد ملزم قراردیتے ہوئے ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 143,147,14,302.201اور149کے تحت مقدمہ دائر کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔