ہوناور ریلوے اسٹیشن کے پلاٹ فارم پر کھلا گڑھا: مسافروں کے لئے پریشانی کا باعث

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 29th January 2019, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:29؍جنوری (ایس او نیوز)کرکی ریلوے اسٹیشن کے پلاٹ فارم پر کسی کام کے لئے کھودا گیا گڑھا مسافروں کے لئےپریشانی کا باعث بنتا جارہے لیکن محکمہ  اتنا مصروف ہوگیا ہے کہ وہ گڑھے کو بندکرنا  بھول گیاہے۔

ریلوے اسٹیشن کے بائیں جانب والے پلاٹ فارم پر مستطیل نما 6اور3فٹ گڑھا کھو د کر اطراف سے جھلی کے تھیلے رکھے ہوئے ہیں، بعض اوقات ضروری کاموں کے لئے گڑھے کھودنا مجبوری ہوتی ہے مگر یہ کیا کہ گڑھا کھود کر دومہینے بیت رہےہیں لیکن ابھی تک بند نہیں کیا گیا ہے۔

تعلقہ کے اکثر مسافر کرکی ریلوے اسٹیشن سے ہی سفر کرتے ہیں۔ اسٹیشن پر ریلوے کاانتظارکرنےو الے مسافر جہاں بنچ پر بیٹھتے ہیں ٹھیک اسی سے متصل یہ گڑھا ہے اگر کوئی انجانےمیں گر گیا تو ذمہ دار کون؟روزانہ ہزاروں مسافروں کی چہل پہل رہنے والے اسٹیشن پر ایسے کام ادھورے چھوڑ دینا صحیح نہیں ہے،خاص کر رات کے اوقات میں مسافروں سے چھوٹی سی غلطی یا غفلت انہیں نقصان پہنچا سکتی ہے۔ محکمہ اس سلسلے میں فوری اقدام کرتے ہوئے گڑھے کو بند کریں اور آگے ہونےو الے خطرے سے مسافروں کی حفاظت کرنے عوام نے مطالبہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...