ملک میں کہیں بھی قتل ہو تو مجرم پکڑے جاتےہیں لیکن بھٹکل ہوناور حلقہ میں قاتلوں کا پتہ کیوں نہیں چلتا ؟ منکال وئیدیا کا سوال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th March 2019, 6:47 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:8 ؍مارچ (ایس او نیوز)  ملک کے کسی بھی کونے میں قتل ہوتا ہے تو مجرموں کو تلاش کرلیا جاتاہے اور اُسے پکڑ لیا جاتا ہے، لیکن بھٹکل ہوناور حلقہ میں کسی کا قتل ہوتا ہے تو اُن کے  قاتلوں کا پتہ ہی نہیں چلتا،  صرف اس اسمبلی حلقہ میں ایسا کیوں ہوتا ہے ؟ یہ سوال بھٹکل ۔ہوناور اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کیا۔ وہ یہاں ہوناور کے موڈگنپتی ہال میں منکی بلاک کانگریس صدر کی عہدہ منتقلی پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹر چترنجن کا قتل ہوکر 20 سال کا عرصہ ہوچکا ہے،  تمپا نائک کا قتل دس برس پہلے ہواتھا، ہوناور میں پریش میستا کا قتل ہوکر ایک سال گذر چکا ہے، لیکن ابھی تک کسی بھی معاملے میں  قاتلوں کا سراغ نہیں لگا۔ قاتلوں کی گردن تک تحقیقاتی ایجنسیوں کا ہاتھ نہ پہنچ پانے سے اب تحقیقاتی ایجنسیوں پر سے بھی اعتماد اُٹھنے لگا  ہے۔  اب ایسا لگنے لگا ہے کہ انتخابات کے موقع پر ہی کسی نہ کسی  کو موت کے گھاٹ اُتارا جارہا ہے اور اسی کی بنیاد پر انتخابات جیتے جارہے ہیں۔

منکال وئیدیا نے  بی جے پی لیڈران پر جھوٹ بول کر عوام کو دھوکہ دینے اور  غلط اشتہاربازی کے ذریعے  انتخابات میں جیت حاصل کرنے کا الزام لگایا اور کسی کے  قتل پر سیاست کرکے اُس کا سیاسی فائدہ اُٹھانے کا الزام لگایا۔

بھٹکل کے سابق رکن اسبملی جے ڈی نائک نے بھی اس موقع پر خطاب کیا،خیال رہے کہ جے ڈی نائک گذشتہ اسمبلی انتخابات کے موقع پر بی جےپی میں شامل ہوئے تھے، پھر حال ہی میں انہوں نے  دوبارہ کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔  سابق وزیر آر این نائک نے بھی اپنے خیالات کااظہار کرتےہوئے کہاکہ نئے صدر کا انتخاب صرف عہدے کی منتقلی نہیں بلکہ بوتھ کی سطح پر پارٹی کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔ ملک کے غریبوں ، دلتوں ، پسماندہ طبقات کو حقوق دینےو الے دستور کی تبدیلی کے لئے سرگرم قوتوں کے خلاف ووٹ کا استعمال کرنےکی انہوں نے  اپیل کی۔

منکی  بلاک کانگریس صدر چندر شیکھر گوڈا نے نومنتخب صدر گووند ایس نائک کو پارٹی پرچم تھماتے ہوئے عہدہ منتقل کیا۔ ڈائس پر بزرگ کانگریسی آر ایس رائیکر، ایس کے بھاگوت، دیپک نائک، سویتا گوڈا، پشپا جی نائک، الاس نائک، ہوناور بلاک کانگریس صدر جگدیپ تنگیری ، زکریا صاحب وغیرہ موجود تھے۔

یاد رہے کہ بھٹکل ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے کانگریس امیدوار کی ہارکے بعد بھٹکل کے ساتھ ساتھ منکی بلاک کانگریس صدر چندر شیکھر گوڈا  نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ منکی میں ان کی جگہ پر اب بلاک کانگریس کے صدر کی حیثیت سے گووند نائک کو نامزد کیاگیا ہے۔ گوند ایس نائک نے  نے کانگریس کارکنوں کی موجودگی میں عہدہ سنبھالا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھٹکل بلاک کانگریس صدر کے طور پر  ایڈوکیٹ سنتوش نائک کو نامزد کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...