ہوناور تعلقہ کے دولوگوں میں بندر بخار کا وائر س؟ : بندروں کی ہلاکت جاری رہنے پر عوام خو ف میں مبتلا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 2nd February 2019, 6:29 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:02؍فروری (ایس او نیوز) دن بدن بندر بخار میں اضافہ ہورہاہے، پہاڑوں کے دامن میں بندروں کی ہلاکت جاری رہتے تعلقہ میں 2لوگوں کو بندربخار بیماری کے جراثیم پائے جانے کے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

کریکان پرمیشوری مندر کے قریب ایک مردہ بندر پائے جانے کے بعد بندر بخار کے پھیلاؤ کو لےکرمحکمہ کے ایف ڈی کی طرف سے انجکشن ، فولڈر تقسیم اور جنگل میں جانے سے پہلے استعمال کئے جانے والے تیل وغیرہ کی تقسیم جیسے پیشگی اقدامات کئے جانے کےباوجود بندروں کی ہلاکت جاری رہنے سے عوام کے خوف میں اضافہ ہونے کی اصل وجہ بتائی جارہی ہے۔ چتار پنچایت حدود کے منڈار میں ایک بندر مردہ پایا گیا تو عوام نے فاریسٹ محکمہ اور محکمہ صحت عامہ کو اطلاع دی ، اس کے بعد جائے وقوع پہنچے ڈاکٹروں نے مردہ بندر کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد بندر کی نعش کو جلا کر آس پاس کیمکل ڈال کر صاف صفائی کی تھی۔

ابھی تک بندروں کی ہلاکت کی خبریں آتی رہیں لیکن کسی بھی انسان میں اس کے جراثیم یا وائر س پائے جانے کے متعلق کوئی خبر نہیں تھی۔ لیکن اب ماوین ہولے نامی دیہات میں بخار میں مبتلا دولوگوں میں وائر س کا پتہ چلنےکی تصدیق ہونے کی اطلاعات ہیں ، آئندہ دنوں میں یہ مرض مزید پھیلتے کا خطرہ ہے۔ اس کو روکنا محکمہ کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

جنگل کے اطراف بسنے والے باشندے اس تعلق سے بہت بیدار رہنے کی ڈاکٹروں نے صلاح دی ہے۔ بیماری کی روک تھام کے لئے انجکشن لینے کے باوجود بیماری سے مقابلہ کرنےکی قوت دو مہینے بعد پیدا ہونے کی بات عوام کو خوف میں مبتلا کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی