ہوناور: بے تحاشہ ریت سپلائی سے شراوتی ندی کو نقصان :2سالوں میں 76سواریاں ضبط ،35لاکھ روپیوں سے زائد جرمانہ وصول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th October 2017, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:15/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ریت مافیا کی طرف سے ہرروز شراوتی ندی کی گود خالی ہوتی جارہی ہے، شراوتی ندی کاپانی پینے والوں اور اسی پانی سے پیدا ہوئی فصل سے زندگی کاگزارہ کرنے والے ہی شراوتی ندی کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ لگاتار ریت سپلائی کرنے کی و جہ سے ندی اپنی خاصیت کھو کر جہاں تہاں چھوٹے چھوٹے جزیرہ نما نظر آرہے ہیں۔

انتظامیہ ریت مافیا پر قدغن لگاتے ہوئے انہیں ٹھکانے لگانےکی ٹھانی تو سیاست دانوں نے انتظامیہ کو کمزور کردیاہے۔ صبح سویرے جان ہتھیلی پر لے کر ندی کنارے پہنچ کر ریت اور سواری کو ضبط کرکے پولس تھانہ پہنچا کر گھر پہنچنے سے پہلے فون آتاہے کہ وہ ہماراآدمی ہے اس کو چھوڑدینے کا حکم جاری ہوتاہے۔ ایسے بے شمار مافیا لوگوں کو چھوڑدینےکے باوجود سرکاری خزانے کو 2سالوں میں نصف کروڑروپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

محکمہ تحصیل کے افسران نے پچھلے 2سالوں میں غیرقانونی سپلائی کرنےو الی 76سواریاں پکڑ کر ایف آئی آر داخل کیا ہے ، دو ہی سالوں میں 35،64،432روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔ ضبط کردہ ریت کی نیلامی کے ذریعے 15لاکھ روپیوں کی آمدنی ہوئی ہے۔ بی جے پی ، کانگریس ، جے ڈی ایس پارٹیوں کے لیڈران بغیر کسی تفریق کے غیر قانونی ریت سپلائی کی حمایت کرتے ہوئے اچھی خاصی کمائی کررہے ہیں۔

سالوں سے اندھادھند ریت نکالنے سے شراوتی ندی اپنی خوبصورتی کھونےکے علاوہ بنجر ہوتی جارہی ہے ، آبی جانوروں، پرندوں کا جینا دوبھر ہوگیاہے۔ پانی کی سطح میں کافی کمی آرہی ہے۔ ندی کے درمیان کئی جزیرہ نما نظر آرہے ہیں، ماہی گیر کشتیوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ماہرین ماحولیات ، عوام ان سب حالات کو دیکھ کر بھی خاموش ہیں۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کی کہانی آپ نے سن رکھی ہے، کہانی کا جونتیجہ نکلنا چاہئے وہی یہاں بھی ہورہاہے، تمام سیاسی پارٹیوں کے لیڈران آپسی تال میل کے ساتھ ریت سپلائی میں مصروف ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔