کیا ہوناور،کمٹہ اور کاروار کے وُکلا نے مسلم گرفتارشدگان کے معاملات کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2017, 3:48 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:12/ دسمبر(ایس اؤنیوز) ہوناورمیں گذشتہ روز ایک نوجوان کی لاش قریبی تالاب سے برآمد ہونے کے بعدمسلمانوں کو اُس کے قتل کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے  نہ صرف ہوناور بلکہ کمٹہ اور ضلع کے دیگر علاقوں میں بھی مسلمانوں کے خلاف منظم سازش کے تحت فضا تیار کی جارہی ہے اور  غیر مسلمانوں کو مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے اُکسانے اور اُن کے ذہنوں میں زہربھرنے کا کام جاری ہے  ایسے میں تازہ اطلاع یہ موصول ہورہی ہے کہ  ہوناور ، کمٹہ اور کاروار کے وُکلاء نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ تشدد میں گرفتار شدہ مسلم نوجوانوں کے کیس کی پیروی نہیں کریں گے اور کسی دوسرے وکیل کو بھی مسلم نوجوانوں کی پیروی کرنے نہیں دیں گے۔ اس بات میں کتنی حقیقت ہے  یہ دیکھنا باقی ہے مگر خبر ملی ہے کہ  ہندو جاگرن ویدیکے کی طرف سے پیر کو ہوناور وکلاء تنظیم کو ایک درخواست  سونپی گئی ہے جس میں وکیلوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسلم نوجوانوں کے معاملات اپنے ہاتھوں میں نہ لیں ۔ویسے تو  ہندوجاگرن ویدیکے کی جانب سے میمورنڈم  وصول کرنے کے بعد وکلاء تنظیم کے صدر کے وی نائک اور سکریٹری سورج نائک نے اس سلسلے میں میٹنگ بلا کر فیصلہ لینے کی بات کہی تھی مگر اب بتایا جارہا ہے کہ  ہوناور میں جو مسلم نوجوان گرفتار ہوکر کاروار جیل میں بند ہیں، اُن نوجوانوں کے وُکلاء نے اچانک پیروی کرنے سے انکارکردیا ہے۔

ایک وکیل کی اگر بات مانیں تو وکیلوں نے  حال ہی میں ہوئے تشدد کے واقعات میں گرفتار مسلم  نوجوانوں  کے معاملات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کے مطابق مسلم نوجوانوں کو کم ازکم نچلی عدالت سے ضمانت نہ ملنے کے لئے پورا زور لگایاجارہا ہے۔

خبر ملی ہے کہ اس بات کی اطلاع موصول ہوتے ہی بھٹکل کے  ایڈوکیٹ عمران لنکا نے ہوناور عدالت میں حاضر ہوکر  مسلم نوجوانوں کے کیسس کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی تو عدالت میں موجود کچھ وُکلاء نے اُنہیں معاملات ہاتھ میں نہ لینے کے لئے ڈرایا اور دھمکایا، ایک وکیل نے انہیں گالیاں دیتے ہوئے یہاں  تک کہا کہ گرفتار شدگان کا کیس ہاتھ میں لینے کے وہ باہر کیسے جاتے ہیں دیکھیں گے۔مگر عمران لنکا صاحب نے اُن کی باتوں کو نظر انداز کیا تو فون کرکے باہر سے لوگوں کو بلانے کی کوشش کی گئی کہ انہیں خوف زدہ کیا جاسکے۔ خبر ملی ہے کہ عمران لنکا صاحب نے معاملے کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے فوری طور وہاں سے باہر نکل گئے۔

ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے عمران لنکا نے بتایا کہ ہوناور میں ہوئے تشدد کے سلسلے میں کچھ نوجوان ضمانت پر رہاہوچکے ہیں، مگر کچھ ابھی بھی جیل میں بند ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ کسی کی بھی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور اگلی تاریخ کو جیل میں بند ہوناور کے باقی لوگوں کی ضمانت کے لئے  درخواست دائر کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔