ہوناور:کمٹہ شہر کاکچرا ہوناور کے کچرا نکاسی مرکز پر پھینکنے کے خلاف ہائی کورٹ کا عبوری حکمِ امتناعی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st April 2017, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:21/اپریل(ایس اؤنیوز)کمٹہ شہر کا کچرا ہوناور پٹن پنچایت کچرانکاسی مرکز میں پھینکے جانے کےخلاف دھارواڑ ہائی کورٹ بنچ نے عبوری حکم امتناعی جاری کی ہے۔

معاملے کو لے کر ہوناور پٹن پنچایت کی صدر زینت بی نے پریس کانفرنس کے ذریعے جانکاری دی، پنچایت کے سنئیر ممبر نیل کنٹھ نائک نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہوناور پٹن پنچایت کے تمام ممبران کی طرف سے متفقہ طورپر لئے گئے فیصلے کے تحت صدر اور میں ہائی کورٹ میں کیس درج کیا تھا۔ ہوناور شہر کے رام تیرتھ چاندرانی کے قریب موجود کچرانکاسی مرکز میں اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے تحت کمٹہ شہر کا کچرا بھی پھینکا جارہا تھا، جس کی تمام ممبران نے سخت مخالفت بھی کی تھی ۔ رکن اسمبلی ، ڈی سی کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں بھی اس کی پرزور مخالفت کی گئی لیکن کسی نے بھی ہوناور پنچایت کے ممبران کے فیصلے کا احترام نہیں کیااور پنچایت کی قرارداد کو ڈی سی نے معطل کردیا تھا۔ جس کے نتیجے میں عوامی مخالفت کے باوجود رات کے اوقات میں کمٹہ کا کچرا لاکر ہوناور کے مرکز میں پھینکا جارہاتھا۔ ہوناور کے عوام، ادارے اور پنچایت ممبران نے جب کمٹہ سے کچرا لے کر ہوناور کے مرکز پہنچی لاری کو روک کر احتجاج کیا تھا تو رکن اسمبلی شارداشٹی جائے وقوع پہنچ کر ڈی سی فیصلے کو کھلے عام آڑے ہاتھوں لیا تھا، اس کے بعدبھی کچرا پھینکنے کو نہیں روکا گیا۔ تو ہم مجبور ہوکر کوئی راستہ نہ پاتے ہوئے عدالت کادروازہ کھٹکھٹایا ۔ فی الحال دھارواڑ ہائی کورٹ نےعبوری طورپر امتناعی احکام جاری کی ہے، جس کی ایک نقل کمٹہ بلدیہ اور متعلقہ افسران کو ارسال کی گئی ہے۔ امتناعی احکامات کے دوران اگر کچرا لاکر ہوناور مرکز میں پھینکا جاتاہے تو عدالت کی توہین ہوگی، قانونی جدوجہد جاری رہنے کی اطلاع پنچایت کی صدر زینت بی نے دی۔ پنچایت ممبران سی جے نائک، منجوناتھ کھاروی پریس کانفرنس میں موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔