ہوناور وائن شاپ میں بس ڈارئیور کے قتل کا الزام :ایک گرفتار، بارمالک کے خلاف کیس درج ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2017, 8:20 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:7/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)شہر سے گزرنے والی قومی شاہراہ سےمتصل پرمیلا بار اینڈ ریسٹورنٹ میں ایک گاہک پر حملہ کرتے ہوئے قتل کئے جانےکی واردات جمعرات کو پیش آئی تھی ، اس سلسلے میں پولس نے ایک ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے کیس درج کرلیا ہے۔

قتل کی واردات کو انجام دینےکے بعد بار مالک کی خاموشی اور بار مالک یا بار ملازمین کی طرف سے پولس کو قتل کی اطلاع نہیں دئیے جانےکے تعلق سے بھی کئی شبہات پیدا ہورہے ہیں، بتایا جارہاہے کہ قتل معاملے میں بارمالک اور ملازمین کا رول تھا یا نہیں، معاملے کی تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلنے کی بات کہی جارہی ہے۔

انکولہ تعلقہ موگٹا کے مکین کے ایس آرٹی سی ڈرائیور منجوناتھ چندرنایک(40)قتل ہونے والا شخص ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق منجوناتھ نایک اسی بار میں شراب نوشی کے لئے آیا ہواتھا، قتل معاملے کو لے کر شہر کے کمٹے ہتل کے لکشمی نارائن پی میستا کو پولس نے گرفتارکیاہے مگرا س تعلق سے یہ بھی بتایاجارہاہے کہ لکشمی نارائن میستا کو بلی کا بکرا بنایاجارہاہے۔

واردات کے متعلق بتایا جارہاہے کہ مقتول منجوناتھ جمعرات کی صبح 11بجے بنگلورو سرکل پر واقع پرمیلا بار اینڈ ریسٹورنٹ پہنچا اسی دوران باتونی نوک جھونک ماردھاڑ تک پہنچی اور لکشمی نارائن میسا قاتلانہ حملہ کرنےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران ملزم نے اس جرم کو قبول کرنےکی بات کہی جارہی ہے۔مقتول کی بیوی ہوناور پولس تھانہ میں درج کردہ شکایت میں بار میں اپنے شوہر منجوناتھ کا قتل ہونے کا الزام لگایا ہے۔

قتل کے بعد بھی پولس کو اطلاع دئیے بغیر غفلت برتنے کی وجہ سے پولس نے بار مالک کے خلاف بھی کیس درج کرنے کا عندیہ دئیے ہیں، اس کے علاوہ بار میں نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کرنے کی وجہ سے بار مالک کیمروں کو نکال دینےکی خبر ملی ہے۔ انہی وجوہات کی بنا ان پر بھی پولس کو شبہ ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ مقتول کے جسم پر زخم کے نشان ہونے سے ہوناور کے اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنےکے بجائے کاروار اسپتال میں ماہر ڈاکٹروں کےذریعے پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے۔ پولس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جمعہ کے دن دولوگوں کو پولس تھانہ بلابھیج کر پوچھ تاچھ کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی