25ہزار روپئےممبرشپ  ادا کرکے ادارے سے کروڑ روپئے کاعطیہ کرنے والا پولس کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th February 2017, 9:48 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:26/فروری    (ایس او نیوز) یہ کوئی معمولی خیر خواہ نہیں ہیں! بقول خود ان کے وہ 150کروڑ روپئے جائیداد کے مالک ہیں، انہیں صرف 25ہزار روپئے ادا کرکے ممبربن جائیں گے تو واپس وہ تمہیں 25لاکھ روپیوں سے لے کر 1کروڑ روپیوں کا چک وہیں آپ کے سامنے آپ کو ادا کردیں گے۔ اچھنبے کی بات تو ہے  وہیں حیرت و استعجاب بھی ، تو چلئے ! دیکھیں ہوناور میں پیش آئے ایسے ایک  واقعہ کی حقیقت کیا ہے۔

دراصل ایسا  ایک واقعہ سنیچر کی شام ہوناور میں پیش آیا ہے ، شہر کے بندرگاہ روڈ کے دیپک الکٹرانکس کے مالک دیپک پربھو ان سے متاثر ہونے کے بعد شبہ میں مبتلا ہوکر پولس کو خبرکرتےہوئے عظیم خیر خواہ کو پولس کے حوالے کردیا ہے۔

نام نہاد خیر خواہ بڑے بڑے پروگرامات میں شرکت کرتے ہیں، وہاں  انعام یافتگان کو اپنی طرف سے انعام تقسیم کرنے کے بہانے منتظمین سےاپنائیت پیدا کرلیتے ہیں، کچھ نہ کچھ دے کر اپنی ایک تصویر ضرور کھینچ لینے کے بعد اپنا اصل کام شروع کرتے ہیں۔ انعام یافتہ کے خاندان کا اعتماد حاصل کرکے  انہیں بھروسہ دلاتےہیں کہ اگر وہ ان کے ادارے کے ممبر بنیں گے بڑی رقم کے ذریعے ان کی مدد کریں گے۔ ممبرشپ کی فیس صرف25ہزار روپئے۔ اتنا ادا کریں تو بس، 25لاکھ روپئے دینے کا یقین دلانےکی بات دیپک پربھو نے بتائی ہے۔ اپنے آپ کو ہاسن ضلع ارسیکیرہ تعلقہ باناور کامکین بتانے والا خیر خواہ کے پی وینکٹیش مورتی کا بیٹا شانبھوگ داسپا بتاتاہے۔ اور اپنے خاندان کی جائیداد میں سے 10کروڑ روپئے عوامی سطح پر غریبوں میں تقسیم کرنے کےلئے مختص کئے جانے کی تفصیلات پیش کرتاہے۔ دیپک پربھو کے ساتھ بھی اس بوڑھے نے ایسا ہی کیا۔ ہبلی کے ایک پروگرام میں دیپک کے بیٹے نے ایک پروگرام میں بہترین پرفارمنس کرنے کے بعد اس کو 2ہزار روپئے کا چاندی کالوٹا بطور انعام پیش کرکے ان سے رابطہ قائم کیا۔ دوسرے دن دیپک کے گھر ہوناور پہنچ کر اپنائیت میں اضافہ کیا اور کہاکہ کرایہ کے مکان میں ہو، کافی روپیہ پڑا ہواہے تم دونوں میاں بیوی کو 25-25لاکھ روپئے عطیہ دیتا ہوں، اچھا گھر بنا لو، دونوں بیٹوں کو اچھا پڑھاؤ، بس اس سے پہلے ایک کام کرو، تم دونوں میاں بیوی 25-25ہزارروپئے دے کر ممبر بن جاؤ، اس کے بعد جتنی چاہئے اتنی مدد لو۔ دیپک نے کہاکہ فی الوقت 10-15ہزاروپئے ہیں تھوڑے دنوں کے بعد پوری رقم ادا کرنےکی بات کہہ کر ٹال دیا۔ لیکن فروری میں دوبارہ فون کرکے دیپک سے کہاکہ مارچ تک کروڑوں روپیہ تقسیم کرنا ہے اس لئے جلدی اپنی ممبرشپ ادا کرو۔ فون پر اتنی بات کرنے کے  بعد سنیچر کو ہوناور میں دیپک کے گھر بوڑھا پہنچا تو دیپک شبہ میں مبتلا ہوگیا اور اس نے پولس کو اطلاع دی اور خیر خواہ کو پولس کے حوالے کردیا۔ جہاں پولس اس سے خیرخواہی کی داستان کی اسکرپٹ کی تیاری کے لئے پوچھ تاچھ کررہی ہے دیکھنا ہے کیا کلائمکس ہوتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔