ہوناور :13؍مارچ (ایس او نیوز)حالیہ دنوں میں ریاست کے مختلف مقامات پر جنگلوں میں آگ لگنے کی وجہ سے نہ صرف درخت اور جھاڑیاں جل کر خاک ہوگئیں ہیں بلکہ جانور وں اور پرندوں کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے، جنگلوں میں آگے لگنے کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے محکم جنگلات کے عملے نے ہوناور میں گنجان آبادی والے علاقوں میں نکڑ ناٹک کے ذریعے عوام میں جنگل کی اہمیت کے متعلق بیداری پید ا کرنے کی کوشش کی۔
گرمی کے موسم میں عوام کی بیٹری اور سگریٹ نوشی کی چنگاری سے بھڑکنے والی آگ یا پھر کسی شرپسندوں کی شرارت سے لگائی گئی آگ سے سینکڑوں ایکڑ جنگل جل کر خاک ہورہاہے تو مختلف النوع پرندوں اور جانوروں کی بھی ہلاکت ہورہی ہے۔ ان وجوہات سے برباد ہورہی قیمتی قدرتی دولت کی حفاظت عوام کی ذمہ داری ہے۔ عوام کو اس سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے فاریسٹ محکمہ کی طرف سے نکڑناٹک کے بیداری مہم چلائی گئی جس میں سرسی کے فاریسٹ کالج کے طلبا نے ہوناور کے شراوتی سرکل ، مارتھوما اسکول صحن ، کولکی ، ہلدی پور، ارینگڑی ، گیرسوپا کے مختلف مقامات پر نکڑ ناٹک پیش کیا اور جنگلات میں لگنے والی آگ کےنقصانات سے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے اس کے تدارک کی طرف دھیان دلایا۔ ا س موقع پر فاریسٹ آفیسر نندیش ، زونل افسر اجئے کمار، ہریش چندر پٹگار، راجو نائک وغیرہ موجود تھے۔