ہوناور میں ایکسائز عملے نے گھر پر مارا چھاپہ : کاجوسے بنی دیسی شراب ضبط ،ملزم فرار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2019, 9:00 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:22؍مارچ (ایس او نیوز)گھر میں غیر قانونی طورپرذخیرہ کردہ  کاجو سے بنی دیسی شراب کو ایکسائز محکمہ کے عملے نے چھاپہ مارکر ضبط کرلیا اور ملزموں کے خلاف کیس درج کرلینےکا واقعہ ہوناور تعلقہ کے بیرولی میں پیش آیا ہے۔

مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے ہوناور تعلقہ کے بیرولی دیہات کے مکین مرییان فرانسس مرانڈ کے گھر پر چھاپہ مارا تو گھر کے صحن میں مٹی کےتودوں کے اندر پلاسٹک کے کیانوں میں کل 115لیٹر کاجو پھل سے بنی دیسی شراب کا پتہ چلا۔ جس کو عملے نے ضبط کرلیا۔ جس کی اندازاً قیمت 17250روپئے بتائی گئی ہے۔ چھاپہ کے دوران میں ملزمان فرار ہوگئے ہیں جن کی تلاش کے لئے جال بچھایاگیاہے۔ کیس درج کرلیاگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی