منکی کے جنگلات میں ہرن کا شکار : دو گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th August 2018, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل    :28/ اگست (ایس اؤ نیوز) پڑوسی تعلقہ ہوناور کے پیر کی رات فاریسٹ افسران نے  منکی فاریسٹ علاقے میں ہرن کا شکار کرنے کے الزام میں 2لوگوں کو گرفتار کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

گرفتارشدہ ملزمان کی شناخت بھٹکل تعلقہ مرڈیشور ،کوڈسلو کے مکین وینکٹ رمن ہونیا نائک اور شرتھ وینکٹ رمن نائک بتائی گئی ہے۔ ملزمان کو بھٹکل کے جے ایم ایف سی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ گرفتار شدگان سے بجاج پلسر بائک، مقامی بندوق ، گولیاں ، مردہ ہرن ضبط کرلی گئی ہے۔ معاملے میں شری کانت تمیا نائک اور ایشور ہونپا نائک مفرور بتائے گئے ہیں۔ فاریسٹ افسران دونوں کی تلاش میں جٹے ہوئے ہیں۔ ڈی ایف اؤ وسنت ریڈی ، اے سی ایف بال چندر کی رہنمائی میں منکی زون کے فاریسٹ افسران جانچ کررہے ہیں۔ کارروائی  میں بھٹکل فاریسٹ افسران و عملہ شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔