ہوناور میں مہلوک پریش میستا کے والد کے بیان پر کانگریس کے جگدیپ کا پلٹ وار؛ کہا کانگریس والے ڈاکٹر نہیں ہیں کہ وہ پریش میستا کی موت کو فطری موت کہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th July 2018, 8:57 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے | ریاستی خبریں |

ہوناور:14/جولائی (ایس اؤ نیوز) پریش میستا کی مشتبہ ہلاکت کے سلسلے میں ہورہی سست رفتار تحقیقات کے خلاف  ہوناور بلاک کانگریس  کی جانب سے کی گئی  بھوک ہڑتال کے ساتھ احتجاج  کرنے پر مہلوک پریش کے والد کملاکر میستا نے بھوک ہڑتال کو  فریبی چال اور دکھاوا قرار دیا تھا، ان کے  الزام سے صریح انکار کرتے ہوئے ہوناور بلاک کانگریس جگدیپ تنگیری نے کہا ہے کہ ’’کانگریس والے ڈاکٹر نہیں ہیں کہ پریش میستا کی موت کو فطری موت  کہیں ‘‘۔  دونوں طرف سے بیانات کے ساتھ ہی اب  پریش میستا کی ہلاکت کا معاملہ انصاف کی جدوجہد کے بجائے  زبانی جنگ میں تبدیل ہوتا نظر آر ہاہے۔

بلاک کانگریس صدر نے کہا کہ جب 8دسمبر 2017کو پریش میستا کی  ہلاکت کے بعد بی جے پی  کے ریاستی لیڈران اور کارکنان نے مانگ کی تھی کہ مقامی ڈاکٹروں کے بجائے منی پال کے ماہر ڈاکٹروں کے ذریعے پوسٹ مارٹم کرائی جائے  تو اُن کی باتوں کو قبول کرتے ہوئے منی پال میں ہی پوسٹ مارٹم کرایا گیا تھا، اس کے بعد یہی بی جے پی والوں نے کہا تھا کہ  ہمیں کرناٹکا حکومت اور کرناٹکا پولس پر اعتماد نہیں ہے، اس لئے اس معاملہ کو  سی بی آئی کے حوالے کیا جائے، بی جے پی نے دعویٰ کیا تھا کہ سی بی آئی  صرف ایک ہفتہ میں ہی انصاف دلائے گی ، بی جے پی اور کملاکر میستا کی باتوں کو قبول کرتے ہوئے سدرامیا حکومت نے فوری طورپر معاملہ کو مرکزی حکومت کی ماتحت تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حوالے کردیا تھا۔

پریش میستا کی آخری رسومات  انجام دینے کے بعد اسی رات بنگلورو سے وزیرآر وی دیش پانڈے ، اس وقت کے ارکان اسمبلی شاردا شٹی ، رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، پٹن پنچایت کی نائب صدر شراوتی میستا، اور میں (جگدیپ تنگیری ) خود پارٹی کے کئی کارکنان کے ساتھ  مہلوک کے گھر پہنچ کر تعزیت کی تھی ، وزیر دیش پانڈےنے مہلوک کے خاندان والوں کو ذاتی طورپر امداد دے کر حکومت کی طرف سے زائد معاوضہ کے ساتھ ساتھ مہلوک کے بھائی کو روزگار فراہم کرنے اور شفافیت کے ساتھ ہلاکت کی جانچ کرانے کا یقین دلایا تھا۔ مگر اگلے دو دنوں میں ہی پریش کے والد کملا کر میستا نے اپنا ارادہ  بدل دیا تھا اور کسی کے دباؤ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ہمیں کانگریس حکومت کی طرف سے کوئی معاوضہ نہیں چاہئے ، ہمارے خاندان کو حکومت کی طرف سے  کسی بھی  معاوضہ یا  بھیک کی ضرورت نہیں ہے۔

جب ریاستی حکومت نے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کیا  تو معاملہ کی شفافیت کے ساتھ جانچ کرکے رپورٹ سونپناسی بی آئی  کا فرض بنتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ حاصل کرنےکا اختیار بھی جانچ ایجنسی یعنی صرف سی بی آئی کو ہے ۔ اس میں کرناٹکا حکومت کا کوئی رول نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے بلاک کانگریس کی جانب سے پریش  میستا کو انصاف دلانے کے لئے  ایمانداری کے ساتھ  جدوجہد کررہی ہے۔ ہمیں دکھاوے کے لئے کوئی احتجاج یا بھوک ہڑتال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ  آئندہ دنوں میں بھی کانگریس پارٹی میستا کی رازدارانہ ہلاکت کے ساتھ انصاف کئے جانے کامطالبہ لے کر جدوجہد کرے گی۔

خیال رہے کہ  پریش میستا کی مشتبہ حالت میں ہوناور کی جس ندی سے لاش برآمد ہوئی تھی، اُس کے  اطراف تین جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے تھے، عوام کا ماننا تھا کہ پریش میستا کو اگرکسی نے ندی میں پھینکا ہے یا اُس کا قتل ہوا ہے تو اُس کی پوری ریکارڈنگ ندی کے اطراف لگے ہوئے ایک مندر اور ایک کوآپریٹیو بینک  کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونا لازمی ہے۔ مگر اُس تعلق سے کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...