ہوناور : شراب دکان بند کرنےدیہی خواتین سمیت عوام کا احتجاج :افسران کو سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd October 2017, 9:19 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور :23/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے منکی کمبارکیری کراس پر منتقل کی گئی شراب کی دکان بند کرنےکا مطالبہ لے کر گرام پنچایت کے ممبران اور عوام نے ایکسائز آفیسر کو میمورنڈم سونپا۔

سپریم کورٹ کے آرڈر کے مطابق منکی ماوین کٹا پر موجود شراب کی دکان کو منکی کراس منتقل کرتے ہوئے سنیچر سے شراب بیچی جارہی تھی۔ اتوار کو ہی مقامی گرام پنچایت کے ممبران اور عوام متحد ہوکر شراب کی دکان فوری طورپر بند کرنے پر زور دیا۔ عوام نے بتایا کہ پاس پڑوس میں اسکول ، کالج اور مندر ہیں ، شراب دکان کے بالکل پاس میں ہی کونکن ریلوے کی لائن بھی ہے جہاں شراب کے نشے میں جھومتے ہوئے لائن پر چلے جانے اور اپنی جان کھونے کا خطر ہ ہے اسی لئے یہاں شراب کی دکان کو بند کرنے پر زور دیا۔

ایک ماہ پہلے عوام کو جیسے ہی منکی کراس پر شراب دکان منتقل ہونے کی اطلاع ملی تو اسی وقت انہوں نے متعلقہ محکمہ، تحصیلدار اور ڈی سی کو میمورنڈم سونپتے ہوئے دکان کو منظوری نہیں دینےکی مانگ کی تھی ۔ لیکن اس کے باوجود متعلقہ محکمہ کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے دکان کی منظوری دی ہے۔ اس موقع پر پنچایت ممبر اوشانائک نے بتایاکہ گرام پنچایت سے جگہ کی اجازت نہیں لی گئی ہے۔ عمارت کی منظوری کے متعلق جب پنچایت کے صدر گوندنائک سے پوچھاگیا تو انہوں نے کہاکہ میں نے کسی طرح کی منظوری نہیں دی ہے۔ پنچایت کی تمام خاتون ممبران نے شراب دکان کے خلاف احتجا ج کا فیصلہ لے کر یہاں پہنچے تو ہم نے بھی ان کی حمایت کرتے ہوئے ان کےساتھ شریک ہونےکی با ت کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔