ہوناور : آخر کار مرکزی وزیر ہیگڈے پہنچے مہلوک پریش میستا کے گھر؛ 2لاکھ روپیوں کی دی مدد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2018, 1:14 AM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:4/ فروری (ایس اؤنیوز)گذشتہ سال دسمبر میں ہلاک ہو ئے ہوناور کے نوجوان پریش میستا کے گھر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی طرف سے ملاقات نہ کئے جانے کو لے کر میڈیا میں جاری چہ میگوئیوں کو بند کرنے کے لئے آخر کار مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے نے پریش میستا کے گھر پہنچ کر ان کی تعزیت کی اور مہلوک کے خاندان کو 2لاکھ روپیوں کی مدد دی۔

اس موقع پر پریش میستا کی والدہ نے مرکزی وزیر سے التجاکی کہ بیٹے کی ہلاکت کی جانچ کرکے خاطیوں کو سزادلائیں۔ پولس ملزموں کو گرفتار نہیں کررہی ہے ان کی گرفتاری کے لئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ ماں نے غمگین ہوکر کہاکہ اگر میرے بیٹے کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو میں زندہ نہیں رہونگی۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی دنیکر شٹی نے 25ہزارروپیوں کاتعاون دیا تو وینکٹ رمن ہیگڈے اور سورج سونی نے بھی اپنی طرف سے 10-10ہزار روپیوں کی مدد دی۔ امیش میستا، لوکیش میستا، تعلقہ صدر سبرائے نائک، سنیل نائک، امیش نائک، ونایک شیٹھ سمیت کئی بی جے پی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...