چنداور کے بعد اب ہوناور میں تشدد کے واقعات ؛عوام میں خوف وہراس؛ حالات کشیدہ؛ 41 گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 8th December 2017, 1:19 AM | ساحلی خبریں |

ہوناور:7/ دسمبر(ایس اؤنیوز)  قریبی دیہات چنداور  کے بعد اب ہوناور میں بدھ کی شب کو اچانک دو فرقوں کے درمیان ہوئی جھڑپوں کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں بتایا گیا ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لئے پولس نے حفاظتی انتظامات سخت کرنے کے ساتھ ساتھ آج جمعرات کو 41 افراد کو گرفتار کرلیا  ہے جس میں 29 مسلم نوجوان بھی شامل ہیں۔  بتایا گیا ہے کہ ایک طرف پولس نے کچھ گھروں میں گھس کر   کچھ لوگوں کو گرفتار کیا  تو شرپسندوں نے بھی کچھ مکانوں کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ مچائی ہے، جس سے  ہوناور کے عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج جمعرات صبح  جھڑپوں کے دوران پولس نے ہلکی لاٹھی کا سہارا لیتے ہوئے لوگوں کو منتشر کرنے کی بھی خبر ہے، البتہ بعد میں جب پولس نے اپنا کریک ڈائون شروع کیا تو 41 لوگوں کو بھی گرفتار کیا ہے، جس میں ہوناور جماعت کے کچھ ذمہ داران بھی شامل ہیں۔

 ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ہوناور کے ایک لیڈر نے بتایا کہ بدھ کو جیسے ہی بھٹکل اورکمٹہ میں  پروگراموں میں شریک ہونے کے بعد ریاستی وزیراعلیٰ سدرامیا  کاروار کے لئے روانہ ہوئے، اُسی شام قریب  سات بجے  ہوناور سرکل پر ایک سڑک حادثہ کو بنیاد بناتے ہوئے شرپسندوں نے  ٹمپو  پر پتھرائو شروع کردیا، بتایا گیا ہے کہ ہوناور سرکل پر رکشہ اور بائک کی ٹکر میں کاسرکوڈ کا رہنے والا  عادل ابن عبدالرحمن نامی ایک 16 سالہ لڑکا زخمی ہوا تھا،  جس کے بعد کچھ لوگوں نے ٹمپو اسٹائنڈ پر پہنچ کر  پتھرائو  شروع کردیا۔ واردات میں قریب دس  ٹمپو  کو نقصان پہنچنے کی خبرہے، جبکہ کچھ ہوٹلوں اور دکانوں میں بھی توڑ پھوڑ مچائی گئی ہے۔

ہوناور سے ایک ذرائع نے بتایا کہ بائک اور رکشہ کے درمیان ہوئے حادثہ کے بعد معاملہ رفع دفع ہوچکا تھا،  اس بنا پر یہ کہنا غلط ہوگا کہ حادثے کی وجہ سے  پتھرائو کیا گیا۔ اس ذرائع کے مطابق حادثہ شام قریب سات بجے پیش آیا تھا، جبکہ ٹمپو اسٹائنڈ پر پتھرائو کی واردات رات نو بجے پیش آئی۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  ہوناور کے ٹمپو اسٹائنڈ کے قریب رات نو بجے اچانک کچھ  لوگوں نے پتھرائو شروع کردیا جس میں  نرسمہا میستا اور شرتھ نامی دو  افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ زخمیوں میں شرتھ کی حالت نازک ہونے کی بنا پراُسے منی پال اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق ضلع کے پولس دستوں کو وزیراعلیٰ سدرامیا کی سیکوریٹی پر مامور کیا گیا تھا، جس کی بنا پر ہوناور  میں پولس اہلکاربے حد کم تھے، سمجھا جارہا ہے کہ اسی کافائدہ اُٹھا کر چند شرپسندوں نے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

جھڑپوں میں پولس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہونے کی خبر ہے۔

ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے پولس کے ایک اعلیٰ آفسر نے بتایا کہ ہوناور میں اب پولس کا نہایت سخت بندوبست کیا گیا ہے اور حالات پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔   البتہ دونوں فرقوں کےلوگوں میں پولس کی گرفتاریوں کو لے کر ناراضگی پائی جارہی ہے اور لوگ الزام لگارہے ہیں کہ پولس نے اُن کے گھروں میں گھس کر  اُن کے لڑکوں کو حراست میں لیا ہے۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ پولس نے  جن  لوگوں کو گرفتار کیا ہے اُن میں سے اکثرلوگ بے قصور ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...