ہوناور:مذہب کی بنیاد پر ملک کی تعمیر کاخواب دیکھنے والے تاریخ کے صفحات سے سبق لیں : برہمانند سرسوتی سوامی جی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th February 2018, 9:50 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:5/ فروری (ایس اؤنیوز)مذہب کی بنیاد پر ملک کی تعمیر کا خواب دیکھنے والے افرادکو زوال شدہ تاریخ کے صفحات سے سبق حاصل کرتے ہوئے آپسی میل جول ، تعاون کے ذریعے سماج میں زندگی گزارنے کی شری رام اکشھتر کے برہمانند سرسوتی سوامی جی نے ہدایت کی۔ وہ یہاں موگوا کے نامدھاری ابھرودھی سنگھ کے پروگرام میں سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔

سوامی جی نےکہاکہ ذات پات، مذہب کے نام انسانوں کے درمیان دیواریں کھڑی کر کے ملک کی تعمیر نہیں کی جاسکتی ۔ہندوستان کی تہذیب ساری دنیا کو اپنا خاندان کہتی ہے، تمام مذاہب، ذات ،نسل والوں کے ساتھ پیار و محبت اور اعتماد پیدا کرتے ہوئے سماجی حق کو تحفظ دینے کی بات کہی۔ انہوں موگوا نامدھاری سنگھ کی سرگرمیوں کی ستائش کی۔

رکن اسمبلی منکال وئیدیا اور کمٹہ کی رکن اسمبلی شاردا شٹی نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔پروگرام میں صنعت کار منجوناتھ ایل نائک، وینکٹ رمن ہیگڈے ، بی جے پی لیڈران جے ڈی نائک، سورج نائک سونی ، سنئیر وکیل آر ایس کامت، تعلقہ نامدھاری سنگھ کے صدر منجوناتھ نائک، ناگراج نائک تورکے ، فادر گاربئیل لوپیس نے خطاب کیا۔ صنعت کار کانتپا شانبھاگ کی پروگرام میں تہنیت کی گئی ۔ سنگھ کے صدر این ایم نائک نے استقبال کیا تو استاد سبرامنیا نائک نے نظامت کی۔ گنیش نائک نے شکریہ اداکیا۔ روہی داس نائک، ایم جی نائک، چندر شیکھر گوڈا، وامن نائک، گرام پنچایت صدر سریش شٹی ، گریجا نائک، سیتارام نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی