ہوناورتشدد میں نوجوان کی موت کا معاملہ :کیا قاتلوں کے فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوئے ہوں گے ؟

Source: S.O. News Service | Published on 12th December 2017, 1:35 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:11/ دسمبر(ایس اؤنیوز) ہوناور میں ہلاک ہونے والے پریش میستا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولس کو مل چکی ہے ، جس کے ساتھ ہی کئی باتوں کا خلاصہ ہوچکا ہے۔ مگر  اہم سوال یہ ہے کہ پریش میستا کی لاش تالاب سے برآمد ہوئی ہے، تو وہ تالاب کیسے پہنچا ؟ کیا وہ حادثاتی طور پر  تالاب میں گرا تھا ؟ کیا  اُسے کوئی بہلا  پھسلا کر تالاب کی طرف لے گئے تھے پھر دھکا دے کر گرادیا گیا تھا، یا تالاب کے قریب ایسا کیا ہوا تھا کہ اُس کی لاش تالاب سے برآمد ہوئی۔ ان سب کے تعلق سے معلومات جمع کرنے کی غرض سے جب ساحل آن لائن ٹیم نے ہوناور کا دورہ کیا اور والدین سے ملاقات کے بعد متعلقہ تالاب  کا مشاہدہ کیا تو  اس بات کا پتہ چلا کہ تالاب کی طرف جانے کے لئے صرف دو راستے ہیں۔  

شنیشور مندر کی سیڑھیاں چڑھ کر اوپرجانے پر مندر کے دوسری طرف تالاب نظر آتاہے۔ ہوسکتا ہے وہ اوپر سے دھکامکی میں نیچے گرگیا ہو، یا ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ اوپر سے اُسے کسی نے دھکا دے کر نیچے گرادیا ہو۔ یہاں مندر کی سیڑھیوں کے بالکل اوپر ہی سی سی ٹی کیمرہ لگاہوا ہے، جس کی مدد سے  صاف معلوم کیا جاسکتا ہے کہ وہ اگر سیڑھیاں چڑھ کر اوپر گیا تھا تو اُس کے ساتھ کون کون تھا یا اُسے کون اوپر لے  گیا تھا ؟

مندر کے بائیں جانب  ایک چھوٹی سی گلی کو کراس کرکے بھی متعلقہ تالاب میں جانے کا راستہ موجود ہے،  اور یہاں ایک نہیں ، دو دو سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں، ایک کیمرہ سوسائٹی کی عمارت پر لگا ہوا ہے تو دوسرا کیمرہ قریبی دکان پر   نصب ہے۔ اگر پریش اس راستہ سے تالاب کی طرف گیا ہے تو ظاہر بات ہے کہ یہاں کے سی سی ٹی وی کیمرہ سے پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کیا ہوا تھا اور پریش تالاب کیسے پہنچا تھا یا اگر کوئی اُسے لے گیا تھا، وہ کون تھا اورکس نے اُسے وہاں لے جاکر نیچے پھینکا  تھا ؟

جگہ کا باریک بینی سے جائزہ لینے پر پتہ چلا کہ فرقہ وارانہ فسادات کی آگ میں جل رہے ہوناور میں گڈلک ہوٹل کے سامنے والا علاقہ ، اس کے قریب ہی شنیشور مندر، سہکاری سنگھ کی دفتر کے آس پاس کےعلاقوں میں ہندو ،مسلم کی ملی جلی آبادی ہے دونوں مذہب کے افراد کی چہل پہل رہتی ہے۔ تالاب سے متصل عمارتوں کے سامنے قریب 3 سی سی ٹی وی نصب شدہ کیمرے دیکھے گئے ہیں۔ تالاب میں ملی پریش کی نعش دو دن پہلے کی محسوس ہوتی ہے۔ اگر فسادکی رات کو ہی نعش تالاب میں گری ہے تو پریش کی چہل پہل کرنے والے فوٹیج  سی سی ٹی وی کیمروں میں ضرور قید ہوں گے۔  

 یہاں غورکرنےکی بات یہ ہے کہ تالاب میں دونوں  راستوں کے ذریعے  داخل ہونے کی صورت میں  پریش کی تصویریں سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہونا لازمی ہے۔ مگر تعجب کی بات یہ ہے کہ پولس کے اعلیٰ حکام سے جب سی سی ٹی وی فوٹیج کے تعلق سے پوچھا گیا تو  اس بات کا انکشاف ہوا کہ  نعش کو ملے ہوئے 2دن گزرنے کے بعد بھی پولس نے یہاں لگے ہوئے  سی سی ٹی وی کیمروں کی طرف  ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈی وائی ایس پی شیو کمار کی توجہ دلائی گئی، تو انہوں نے  یقین دلایا  کہ وہ  اس طرف اب  توجہ دیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...