بے گھر درج فہرستوں کو درخواست دیتے ہی مکان: آنجنیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 23rd March 2017, 11:30 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو:23/مارچ(ایس او نیوز) ریاست بھر میں بے گھر، درج فہرست طبقات کو عرضی دیتے ہی گھر مہیا کرانے کیلئے حکومت کی طرف سے ضروری قدم اٹھائے گئے ہیں۔ یہ بات آج وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے بتائی۔ اسمبلی میں وقفہئ سوالات کے دوران ہمپنا گوڈا بادرلی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے گھر درج فہرست طبقات کی طرف سے درخواست دیتے ہی گھر مہیا کرانے کیلئے حکومت نے اپنی پابندی کا اعادہ کرتے ہوئے اس مقصد کیلئے 200کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ سماج کے ان طبقات کو سائٹس مہیا کرانے کیلئے بھی حکومت ضروری قدم اٹھانے تیار ہے۔ اس کیلئے اگر زمین دستیاب نہ ہو تو گائڈنس ویالیو ادا کرکے حکومت زمین مہیا کرائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بے گھر افراد کو مکان فراہم کرنے کیلئے بنگلور میں زمین کی خریداری ممکن نہیں ہے۔ اسی لئے جہاں زمین دستیاب ہو وہاں خریداری کرکے بے گھروں کو بسایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی طرف سے درج فہرست طبقات کو بے گھر ہونے کے مسئلے سے پریشان نہ ہونے پڑے یہ یقینی بنایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔