وزارت داخلہ نے روہنگیا کو بتایا خطرہ، دراندازی روکنے کے لئے ریاستوں کو دی یہ ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th June 2018, 11:02 PM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی ،04؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دو دن پہلے میانمار نے بنگلہ دیش سے 7 لاکھ روہنگیا مسلمانوں کو واپس بلانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وہیں، اب حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر سمیت تمام ریاستی حکومتوں سے غیر قانونی طور پر ریاستوں میں داخل ہونے والوں کے خلاف قدم اٹھانے کو کہا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری سمیت دیگر ریاستوں کو خط لکھا ہے۔

وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ تمام ریاستیں روہنگیا مسلمانوں سمیت غیر قانونی طریقہ سے داخل ہونے والے افراد کے خلاف تمام ضروری اقدامات کریں۔ اس معاملے کا جائزہ لیں اور اسے روکنے کے لئے جلد از جلد رپورٹ دیں۔

وزارت داخلہ نے کہاکہ غیر قانونی طور پر ملک میں رہ رہے لوگ ملک کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ ان لوگوں کے ملک مخالف سرگرمیوں میں شامل ہونے کی خبر بھی کئی بار مل چکی ہے۔

وزارت داخلہ نے یہ بھی کہاکہ اس بارے میں معلومات ملی ہے کہ روہنگیا اور ایسے کچھ غیر ملکی جرائم، ملک مخالف سرگرمی، منی لانڈرنگ، فرضی دستاویزات بنانے کے کام میں شامل ہیں۔ ان میں کئی فرضی پین کارڈ اور ووٹر کارڈ کے ساتھ ملک میں رہ رہے ہیں۔ اس لئے ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

وزارت داخلہ نے ریاستوں کے لئے کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔ پہلی ہدایت یہ ہے کہ ان پناہ گزینوں کو نشان زدہ جگہوں پر رکھا جائے۔ ریاستی پولیس اور سیکیورٹی ایجنسی ان کی سرگرمیوں پر قریبی نظر رکھے۔

وزارت داخلہ نے یہ ہدایت کی کہ ان روہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی شناخت کی جانی چاہئے۔ ان کا نام، پیدائش کی تاریخ، پیدائش کی جگہ، والدین کا نام، کس ملک سے ہیں ، سب کی جانکاری جمع ہونی چاہئے۔

کیا ہے تنازعہ ؟

روہنگیا کے مسلمانوں اور میانمار کی اکثریتی بودھ کمیونٹی کے بیچ تنازعہ 1948 ء میں میانمار کے آزاد ہونے سے ہی چلا آ رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ رخائن ریاست میں جسے اراکان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، 16 ویں صدی سے ہی مسلمان رہتے ہیں۔ یہ وہ زمانہ تھا جب میانمار میں برطانوی حکومت تھی۔ 1826 میں جب پہلا اینگلو۔ برما جنگ ختم ہوئی تو پھر اراکان پر برطانوی حکومت قائم ہو گئی۔ اس دوران، برطانوی حکمرانوں نے بنگلہ دیش سے لیبر کو اراکان لانے کا آغاز کیا۔ اس طرح، میانمار کے رخائن میں پڑوسی ملکوں سے آنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی گئی۔

بنگلہ دیش سے جا کر رخائن میں بسے یہ وہی لوگ تھے جنہیں آج روہنگیا مسلمانوں کے طور پر جانا جاتا ہے۔ روہنگیا کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر میانمار کے جنرل نے ون کی حکومت نے 1982 میں برما کا قومی قانون نافذ کر دیا۔ اس قانون کے تحت روہنگیا مسلمانوں کی شہریت ختم کر دی گئی جس کے بعد یہ لوگ دیگر ریاستوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...