روڈسیفٹی صرف ٹرافک اور ٹرانسپورٹ محکمہ سے ممکن نہیں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حادثات پر قابو پانے کی اشد ضرورت: وزیرداخلہ ایم بی پاٹل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th February 2019, 12:06 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍فروری (ایس او نیوز) ریاستی وزیرداخلہ ایم بی پاٹل نے کہاکہ روڈ سیفٹی صرف قانون اور متعلقہ محکمہ سے ممکن نہیں ہے۔ بلکہ شہریوں کے تعاون سے ہی روڈ سیفٹی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ شہر کے سلیمان ہاکی اسٹیڈیم میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور بنگلور ٹرافک پولیس کے اشتراک سے منعقدہ 30؍ویں قومی روڈ سیفٹی ویک کا افتتاح کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ رضاکارانہ تنظیمیں ،اسکول اورکالجوں کے طلبا اور شہریوں کو چاہئے کہ وہ روڈ سیفٹی پرزیادہ توجہ مبذول کریں۔

وزیرداخلہ نے کہاکہ روڈ سیفٹی ویک صرف سال میں ایک مرتبہ نہیں ہونا چاہئے بلکہ باقاعدہ طور پر اسکول اور کالج، شہر کے تمام وارڈوں اور مالس میں روڈ سیفٹی سے متعلق بیداری پیدا کریں اور ملک بھر میں ہی نمونہ کے طور پر پیش کریں۔ ایم بی پاٹل نے کہاکہ سڑکوں میں سدھار لانے سے متعلق حکومت نے چیف سکریٹری سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سڑک حادثات پر قابو پانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملک میں ہرسال سڑک حادثات میں ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہورہے ہیں۔ جب کہ ریاست میں 4؍ہزار افراد کی موت سڑک حادثات کی وجہ سے ہورہی ہے۔ وزیرداخلہ نے اعداد وشمار کے حوالے سے کہاکہ بنگلور شہر میں ہر دن دو افراد کے تحت ہرسال 611؍ افراد حادثات میں ہلاک ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے محکمہ پولیس، محکمہ ٹرانسپورٹ ، محکمہ تعمیرات عامہ اور مقامی اداروں کو متحد طور پر روڈ سیفٹی پر زور دینے کی ضرورت ہے۔

وزیرداخلہ نے بتایا کہ شہر میں49مقامات جہاں سڑک حادثات پیش آتے ہیں ان کی نشاندہی کی گئی ہے اور یہاں حادثات پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر اپنے صدارتی خطاب میں بنگلورمیٹرو پالیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (بی ایم ٹی سی) کے چیرمین وشانتی نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی این اے حارث نے کہاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ گاڑیوں کی تعداد میں بھی ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے شہریان سے گزارش کی کہ وہ خود کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔ حارث نے کہاکہ ان کے اسمبلی حلقہ میں اسکول اورکالجوں کی تعداد زیادہ رہنے کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ طلبا مختلف علاقوں سے اسکول ویان اور بسوں کے ذریعہ پہنچتے ہیں۔ صبح7:30؍بجے سے اسکول ویان یہاں پہنچ کر شام تک اسکول اور کالجوں کے قریب کھڑی رہتی ہیں جس سے متعلقہ سڑکوں پر ٹرافک اژدھام کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے وزیرداخلہ سے گزارش کی کہ وہ اس جانب اپنی توجہ دیں اور اس حلقہ سے ٹرافک اژدھام پر قابو پانے کے لئے درکار اقدامات کریں۔ قبل ازیں اڈیشنل پولیس کمشنر (کرائم) الوک کمار نے خیر مقدم کیا جب کہ اڈیشنل پولیس کمشنر (ٹرافک) ہری شیکھرن نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔ اس موقع پر رکن کونسل گووند راج ،رمیش گوڈا، محکمہ ٹرانسپورٹ کے کمشنر ہکیرے کے علاوہ اعلیٰ پولیس افسران شریک تھے۔ اس موقع پر روڈ سیفٹی کے متعلق کتابچہ کا اجراء وزیر داخلہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ تقریب کے دوران روڈ سیفٹی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے پولیس اہلکاروں کو اعزاز سے نوازتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔