پولیس کمشنرز کی تبادلہ کارروائی میں یکطرفہ فیصلہ وزیر داخلہ ایم بی پاٹل کا وزیر اعلیٰ پر عدم اطمینان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th January 2019, 12:29 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو26جنوری (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ کمار سوامی پر وزیر داخلہ ایم بی پاٹل نے عدم اطمینان کااظہار کیا ہے ۔اپنے قریبی ساتھیوں کے روبرو ناراضی ظاہر کرتے ہوئے ایم بی پاٹل نے کہا کہ ہبلی ، دھارواڑ ،بیلگاوی اور میسور شہروں کے پولیس کمشنرز کاتبادلہ کردیاجاتاہے، اور اس کی بھنک بھی مجھے نہیں لگتی ، میں وزیر داخلہ ہوں اور افسروں کے تبادلہ سے بے خبر رکھا جاتاہے ، آئی پی ایس افسروں کی تبادلہ کی کارروائی کے وقت وزیراعلیٰ کو چاہئے تھا کہ مجھ سے بات چیت کرتے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔

وزیر اعلیٰ نے رسمی تبادلہ خیال تک نہیں کیا ، ایسی حالت ہے تو بطور وزیر داخلہ میری ضرورت کیا ہے؟ وزیراعلیٰ یکطرفہ طور پر تبادلہ کارروائی کیسے انجام دے سکتے ہیں ۔ ایم بی پاٹل نے ڈی جی پی نیلمنی راجو سے بھی سوال کیا ۔ ایم بی پاٹل کو وزیر داخلہ کا قلمدان حاصل کئے ہوئے ایک مہینہ کاعرصہ بیت رہا ہے ۔ اس درمیان بروز جمعرات وزیراعلیٰ نے آئی پی ایس افسروں کے تبادلہ کا حکمنامہ جاری کیا ۔ ہبلی ۔ دھارواڑ شہر کے کمشنر ایم این ناگراج کا تبادلہ کیا گیا ،ان کی جگہ کے جی ایف کے ایس پی بی ایس لوکیش کمار کا تبادلہ کیا ۔ بیلگاوی شہر کے کمشنر ڈی سی راجپا کی جگہ بنگلور وائر لیس ڈپارٹمنٹ کے ایس پی پی راجیندر پرساد کا تبادلہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ دیگر افسروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔ اس معاملہ سے نالاں ایم بی پاٹل نے کمار سوامی پر ناراضی ظاہر کی ہے ۔ آئندہ ہونے والی کو آر ڈی نیشن کمیٹی اجلاس میں اس یکطرفہ فیصلہ کے سلسلہ میں آواز اٹھانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔

کہا جارہا ہے کہ جی پرمیشور جب وزیر داخلہ تھے اس وقت بھی وزیر اعلیٰ نے مداخلت کرتے ہوئے تبادلہ کارروائی انجام دی تھی ، اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ کے بھائی ایچ ڈی ریونا بھی اپنے محکمہ کے افسروں کے تبادلہ میں مداخلت کی تھی ۔ اس پر کانگریس کے وزراء نے ناراضی ظاہر کی تھی اور آج ایم بی پاٹل نے بھی آواز اٹھائی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...