کل منگل کو بھارت بند؛ بھٹکل سمیت اُڈپی اور مینگلور وغیرہ میں اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان؛ سرکاری بس سروس بھی بند میں شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th January 2019, 9:10 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل7/جنوری (ایس او نیوز) سینٹرل ٹریڈ یونین کی جانب سے 8 اور 9 جنوری کو بھارت بند کا اعلان کئے جانے کے بعدریاست کرناٹک کے ساحلی اضلاع  اُترکنڑا ، دکشن کنڑا اور  اُڈپی میں  ڈپٹی کمشنرس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ  کل 8/جنوری منگل کو  تینوں اضلاع میں اسکول اور کالجس بند رہیں گے۔

اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر مسٹر ایس ایس نکول،دکشن کنڑا ڈپٹی کمشنر سسی کانت سیٹھی اور اُڈپی ڈپٹی کمشنر پرینکا میری فرانسس نے الگ الگ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مزدور یونینوں کے ذریعے بلائے گئے بھارت بند کو دیکھتے ہوئے  کل 8/ جنوری کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

مرکزی حکومت کے خلاف منائے جارہے بھارت بند کو کئی دیگر اسوسی ایشنوں کا تعاون حاصل ہے،  کرناٹک کے ساحلی اضلاع سمیت اُدھر ریاست کےصدر مقام بنگلور میں بھی کل بھارت بند کا گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے، جہاں KSRTC بس سروس اور BMTC سروس بھی بند رہے گی۔ سرکاری بسوں کے بند ہوجانے سے مینگلور، اُڈپی اور ضلع شمالی کینرا میں بھی  بند کا خاصا اثر نظر آئے گا۔

بنگلور میں آٹو رکشہ ڈرائیورس بھی احتجاج میں شامل ہونے کی خبر ہے، مگر پتہ چلا ہے کہ  بھٹکل سمیت  ضلع شمالی کینرا میں آٹو رکشہ سروس حسب معمول جاری رہیں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

ہوناور میں تمام سہولیات سے آراستہ پہلے "سٹی سنٹر " کا شاندار افتتاح : کئی برانڈڈ کمپنیوں کے اسٹال؛ خریداری کی ہر چیز ہوگی دستیاب

 ہوناورسمیت اطراف کے  عوام  کو اپنی ضروریات کی خریداری کے لئے  دور دراز شہروں میں جانے کی ضرورت  نہیں ہوگی کیونکہ شہر میں  ایک شاندار  ’’سٹی سنٹر  ‘‘ کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔ کرناٹکا مائنارٹی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سابق چیرمن سلیمان یو تلکھنی کے ہاتھوں آج  بروز پیر اس پہلے ...

بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے 26طلبا کیمپس انٹرویو کے ذریعے منتخب

انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل کے کل 26طلبا بنگلورو کی انفوٹک پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی میں بحیثیت انجنئیر منتخب ہونےکی کالج کے پلیسمنٹ آفیسر پروفیسر توفیق نے پریس ریلیز کے ذریعے جانکاری  دی ہے۔

کمٹہ میں آنند اسنوٹیکر کی پریس کانفرنس :ہندونوجوانوں کو جیل بھیجنا ہی اننت کمار کی بہت بڑی ترقی ؛ نجی تجارت میں مسلمانوں کے ساتھ لین دین

5میعاد کے لئے پارلیمانی رکن منتخب ہوئے اننت کمار ہیگڈے اشتعال انگیز بیانات کے سوا ایک پیسہ کا نالج نہیں ہے۔خلیجی ممالک سے تارکول کا بزنس کرنے والے اننت کمار ہیگڈے  پرائیویٹ بزنس میں مسلمانوں کے ساتھ لین دین کرتےہیں بھارت میں انہیں مسلمانوں کی ضرورت نہیں ہے۔ اترکینرا ...

بغیر لائسنس کا ریوالوررکھنے پر سابق وزیر آنند اسنوٹیکراوران کے 2 ساتھیوں پر کیس درج۔ ریوالور اور کار ضبط

لائسنس رینیو کیے بغیرریوالور رکھنے کے الزام میں سابق ریاستی وزیر اور درپیش پارلیمانی انتخاب میں جنتا دل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار سمجھے جانے والے آنند اسنوٹیکر اور ان کے دیگر ساتھیوں پر کیس درج کیا گیا ہے۔

ہوناور میں تمام سہولیات سے آراستہ پہلے "سٹی سنٹر " کا شاندار افتتاح : کئی برانڈڈ کمپنیوں کے اسٹال؛ خریداری کی ہر چیز ہوگی دستیاب

 ہوناورسمیت اطراف کے  عوام  کو اپنی ضروریات کی خریداری کے لئے  دور دراز شہروں میں جانے کی ضرورت  نہیں ہوگی کیونکہ شہر میں  ایک شاندار  ’’سٹی سنٹر  ‘‘ کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔ کرناٹکا مائنارٹی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سابق چیرمن سلیمان یو تلکھنی کے ہاتھوں آج  بروز پیر اس پہلے ...

بغیر لائسنس کا ریوالوررکھنے پر سابق وزیر آنند اسنوٹیکراوران کے 2 ساتھیوں پر کیس درج۔ ریوالور اور کار ضبط

لائسنس رینیو کیے بغیرریوالور رکھنے کے الزام میں سابق ریاستی وزیر اور درپیش پارلیمانی انتخاب میں جنتا دل اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار سمجھے جانے والے آنند اسنوٹیکر اور ان کے دیگر ساتھیوں پر کیس درج کیا گیا ہے۔

بھٹکل مخدوم کالونی میں تیز رفتار کار کی اسکوٹر سے ٹکر؛ عمر رسیدہ شخص جاں بحق

مخدوم کالونی  کے قریب بندر روڈ پر ایک تیز رفتار کار کی اسکوٹر سے ہوئی ٹکر میں اسکوٹر سوار  جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد عمر کنڈنگوڑا (76) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ اتوار رات قریب 10:30بجے پیش آیا۔