لکھنؤ میں ’یوگی فارپی ایم‘ کے ہورڈنگ،’جملے بازی کا نام مودی، ہندوتو کا برانڈ یوگی‘

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 11:24 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ :12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کی دارالحکومت لکھنؤ میں لگے کچھ ہورڈنگ بدھ کو بحث میں آگئے، جس پر’یوگی فارپی ایم‘ لکھا ہے۔ایک طرف مودی کی تصویر ہے تو دوسری طرف یوگی کی۔مودی کی تصویر نیچے لکھا ہے’جملے بازی کا نام مودی اور یوگی کی تصویر نیچے لکھا ہے’ہندوتو کا برانڈ یوگی‘۔دارالحکومت میں 2-3مقامات پر یہ ہورڈنگ رات میں لگایا گیا ہے،لوگ حیرت میں تھے جب صبح لوگوں کی نظراس پرپڑی توحیران رہ گئے،کسی نے اس بارے میں پولیس کو اطلاع دی۔پولیس اس جگہ پر پہنچی تودیکھاکہ لکھنو کے رامابائی کے میدان میں 10فروری کوہونے والے کسی مذہبی پروگرام کے بارے میں لکھاتھا۔ سب سے اوپر لکھا ہے’یوگی لاؤ، دیش بچاؤ‘۔اس کے بعد 10فروری کو دھرم سندس کا ذکر ہے۔ایک طرف وزیراعظم مودی مودی کی تصویر ہے، دوسری جانب یوگی کی ہے۔مودی کی تصویر نیچے لکھا ہے’جملے بازی کا نام مودی اور یوگی کی تصویر نیچے لکھا ہے’ہندوتو کا برانڈ یوگی‘۔یہ ہورڈنگ اتر پردیش نونرمان سیناکی طرف سے لگائے گئے ہیں۔پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے۔اس سلسلے میں کیس درج کیا گیا ہے،پولیس کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس نے متنازعہ ہورڈنگ پر قبضہ کر لیا ہے۔یوں تو پوسٹر دیکھنے سے یہ کسی کی شرارت لگتی تھی، لیکن صاف ہو گیا کہ پوسٹر لگانے والا کوئی اور نہیں بلکہ کبھی شیو پال یادو کا قریبی رہا امت جانی ہے۔جیسے ہی تینوں ریاستوں کے نتائج آئے ہیں ویسے ہی یہ پوسٹر لکھنؤ کے مرکزی چوک پر نظر آنے لگے اس میں۔ اس کامطلب ہے کہ وزیر اعظم مودی کو کمتر دکھایا جائے جبکہ یوگی آدتیہ ناتھ کو ہندوتو کا بڑا چہرہ بنایاجائے،جیسے ہی پوسٹر کو لوگوں نے دیکھا، حکومت فعال ہوگئی،حضرت گنج تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...