وزیر اعظم کی کسان بہبود ریلی کا ہفتہ کو انعقاد 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st July 2018, 1:24 AM | ملکی خبریں |

شاہ جہاں پور:20/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کل شاہ جہاں پور میں کسان بہبود ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ کسانوں کے لیے کئی اعلانات کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم کے سرکاری پروگرام کے مطابق مودی کل دہلی سے بریلی واقع اتر ترشول ہوائی اڈے پر اتریں گے اور وہاں سے ہیلی کاپٹر سے دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر روضہ واقع اجتماع گاہ پہنچیں گے۔ مودی تقریبا ایک گھنٹے تک کسان کی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد واپس بریلی ہوتے ہوئے دہلی لوٹ جائیں گے۔ بی جے پی ضلع صدر راکیش کمار نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کل کسانوں کی ریلی میں کسانوں کے مفاد میں کئی اعلانات بھی کر سکتے ہیں۔ دوسری طرف وزیر اعظم مودی کی ریلی کے لیے پختہ تیاریاں کی گئی ہیں۔اجتماع گاہ میں واٹر پروف خیمے شامیانے لگائے گئے ہیں ۔سیکوریٹی کے لحاظ سے مرکزی فورس کی 21 کمپنیاں بھی تعینات کی گئی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...