بھوپال میں لگا ’راہل گاندھی مستقبل کے وزیراعظم‘ والا پوسٹر، کہا رام بھکت بنوائیں گے مندر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th February 2019, 8:40 PM | ملکی خبریں |

بھوپال7فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) لوک سبھا انتخابات سے پہلے تمام سیاسی پارٹیاں اپنی تیاریوں میں لگی ہیں اور ان کے رہنماؤں نے تابڑ توڑ دورے شروع بھی کر دئے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنماؤں سمیت کانگریس بھی اسی مہم میں جٹ گئی ہے۔

کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی کل یعنی جمعہ کو مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا دورہ کرنے والے ہیں، لیکن ان کی اس سفر سے پہلے دارالحکومت میں لگا ایک پوسٹر سب کی توجہ کھنچ رہی ہے۔اس پوسٹر میں کانگریس صدر راہل گاندھی کو مستقبل کا وزیر اعظم بتایا گیا ہے۔دراصل، راہل گاندھی 8 فروری کو کسان شکریہ ادا پروگرام کے لئے بھوپال آ رہے ہیں۔

بھوپال میں اس ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے ایک طرف کانگریس اس کی تیاری میں زور شور سے لگ گئی ہے تو وہیں کچھ بہت پرجوش کارکنوں نے راہل گاندھی کے استقبال کے لئے پوسٹر بھی لگا دئے ہیں۔کانگریس کے ریاستی دفتر کے باہر ایسا ہی ایک پوسٹر لگایا گیا ہے جس میں راہل گاندھی کو ملک کا وزیر اعظم بتایا گیا ہے۔کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات میں تین ریاستوں میں ملی جیت سے صاف ہو گیا ہے کہ عوام نے بی جے پی کو مسترد کردیا ہے اور اس وجہ کانگریس کی جیت کو وہ فیصلہ مان رہے ہیں۔کارکنوں کی مانیں تو لوک سبھا انتخابات میں اگر کانگریس جیتی تو راہل گاندھی ہی وزیر اعظم بنیں گے، لہذا ممکنہ وزیر اعظم کا پوسٹر لگایا گیا ہے۔دارالحکومت بھوپال کے ایک اور گوودپرا علاقے میں بھی راہل گاندھی کے استقبال کے لئے لگایا پوسٹر بھی بحث میں ہے۔اس پوسٹر میں کانگریس کارکنوں نے راہل گاندھی کو ’رام بھکت‘ بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ایودھیا میں رام مندر راہل گاندھی بنوائیں گے۔ اس کے علاوہ اسی پوسٹر میں وزیر اعلی کمل ناتھ کو ’ہنومان بھکت‘ بتایا گیا ہے۔

گزشتہ سال کے آخر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی ریاست میں جم کر ’پوسٹر سیاست‘ ہوئی تھی۔بھوپال میں ہی راہل گاندھی کے روڈ شو سے پہلے انہیں شیوبھکت بتانے والے پوسٹر لگائے گئے تھے جس کی کافی بحث ہوئی تھی۔وہیں اسمبلی انتخابات کے دوران جب راہل گاندھی چترکوٹ گئے تھے توانہیں’رام بھکت‘ والے پوسٹر لگائے تھے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...